باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَبِمَا أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ الله﴾ [النساء: ٣٤].
وأما الأحاديث فمنها حديث عمرو بن الأحوص السابق في الباب قبله.

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”مرد عورتوں پر نگران (اور حاکم) ہیں، اس وجہ سے کہ اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے، اور اس وجہ سے کہ انہوں نے اپنے مالوں میں سے خرچ کیا ہے، پس نیک عورتیں فرمانبردار ہوتی ہیں، اللہ کی حفاظت سے (شوہر کی) غیر موجودگی میں (اس کے حقوق کی) حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں۔“ (سورۃ النساء: 34)
اور جہاں تک احادیث کا تعلق ہے تو ان میں سے ایک سیدنا عمرو بن احوص رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو اس سے پہلے والے باب میں گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 276 پر گزر چکی ہے۔

وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امرَأتَهُ إِلَى فرَاشِهِ فَلَمْ تَأتِهِ، فَبَاتَ غَضْبَانَ عَلَيْهَا، لَعَنَتْهَا المَلائِكَةُ حَتَّى تُصْبحَ». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ. وفي رواية لهما: «إِذَا بَاتَت المَرأةُ هَاجِرَةً فِرَاشَ زَوْجِهَا لَعَنَتْهَا المَلاَئِكَةُ حَتَّى تُصْبحَ».
وفي رواية قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «والَّذِي نَفْسِي بيَدِهِ مَا مِنْ رَجُلٍ يَدْعُو امْرَأتَهُ إِلَى فِرَاشهِ فَتَأبَى عَلَيهِ إلاَّ كَانَ الَّذِي في السَّمَاء سَاخطًا عَلَيْهَا حَتَّى يَرْضَى عَنها».
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب آدمی اپنی بیوی کو اپنے بستر کی طرف بلائے اور وہ اس کے پاس نہ آئے، پھر وہ (شوہر) اس پر ناراضی کی حالت میں رات گزارے تو فرشتے صبح ہونے تک اس (عورت) پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔“
(متفق علیہ)
اور بخاری و مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”جب عورت اپنے شوہر کا بستر چھوڑ کر رات گزارے تو فرشتے صبح ہونے تک اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔“
اور ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو آدمی بھی اپنی بیوی کو اپنے بستر کی طرف بلائے اور وہ اس سے انکار کرے، تو وہ ذات جو آسمان میں ہے، اس پر ناراض رہتی ہے یہاں تک کہ وہ (شوہر) اس سے راضی ہو جائے۔“
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 281
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 39 (5193) و(5194)، ومسلم 4/ 156 (1436) (120) و157 (1436) (121) و(122).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - أيضًا: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَحِلُّ لامْرَأةٍ أَنْ تَصُومَ وزَوْجُهَا شَاهدٌ إلاَّ بإذْنِهِ، وَلاَ تَأذَنَ في بَيْتِهِ إلاَّ بِإذنِهِ». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ
وهذا لفظ البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر (نفلی) روزہ رکھے، اور نہ (یہ کہ) اس کی اجازت کے بغیر اس کے گھر میں (کسی کو آنے کی) اجازت دے۔“
(متفق علیہ، اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 282
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 39 (5195)، ومسلم 3/ 91 (1026) (84).
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «كلكم رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ: وَالأمِيرُ رَاعٍ، والرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أهْلِ بَيتِهِ، وَالمَرْأةُ رَاعِيةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجها وَوَلَدهِ، فَكُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ امیر نگہبان ہے، اور آدمی اپنے گھر والوں پر نگہبان ہے، اور عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کی اولاد پر نگہبان ہے، پس تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 283
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 41 (5200)، ومسلم 6/ 7 (1829) (20).
وعن أَبي علي طَلْق بن علي - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا دَعَا الرَّجُلُ زَوْجَتهُ لحَاجَتِهِ فَلْتَأتِهِ وَإنْ كَانَتْ عَلَى التَّنُور». رواه الترمذي والنسائي، وَقالَ الترمذي: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابوعلی طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب آدمی اپنی بیوی کو اپنی حاجت کے لیے بلائے تو وہ اس کے پاس آ جائے، اگرچہ وہ تنور پر ہو۔“
(اسے ترمذی اور نسائی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
وضاحت:
«التَّنُّور» : وہ (چولہا) جس میں روٹی پکائی جاتی ہے۔ (النہایہ 1/199)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 284
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، المشكاة (3257 / التحقيق الثانى) ، الصحيحة (1202) (الترمذي 1160)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (1160)، والنسائي في «الكبرى» (8971). وقال الترمذي: «حديث حسن غريب».
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَوْ كُنْتُ آمِرًا أحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لأحَدٍ لأمَرْتُ المَرأةَ أَنْ تَسْجُدَ لزَوجِهَا». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں کسی کو حکم دیتا کہ وہ کسی (دوسرے) کو سجدہ کرے تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 285
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح، ابن ماجة (1853) (الترمذي 1159)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (1159) وقال: «حديث حسن غريب».
وعن أم سَلَمَة رضي الله عنها، قَالَتْ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «أيُّمَا امْرَأةٍ مَاتَتْ، وَزَوْجُهَا عَنْهَا رَاضٍ دَخَلَتِ الجَنَّةَ». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو عورت اس حال میں فوت ہو کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو، وہ جنت میں داخل ہو گی۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 286
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج حدیث أخرجه: ابن ماجه (1854)، والترمذي (1161) وقال: «حديث حسن غريب» على أنَّ إسناد الحديث ضعيف لجهالة مساور الحميري وأمه.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: وفي سنده مجهولان انظر (الضعيفة) رقم (1426)
وعن معاذ بن جبل - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ تُؤْذِي امْرَأةٌ زَوْجَهَا في الدُّنْيَا إلاَّ قَالَتْ زَوْجَتُهُ مِنَ الحُورِ العِينِ لاَ تُؤذِيهِ قَاتَلكِ اللهُ! فَإِنَّمَا هُوَ عِنْدَكِ دَخِيلٌ يُوشِكُ أَنْ يُفَارِقَكِ إِلَيْنَا». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب بھی کوئی عورت دنیا میں اپنے شوہر کو تکلیف دیتی ہے تو بڑی آنکھوں والی حوروں میں سے اس کی (ہونے والی) بیوی کہتی ہے: اسے تکلیف نہ دے، اللہ تجھے ہلاک کرے! وہ تو تیرے پاس (کچھ دن کا) مہمان ہے، قریب ہے کہ وہ تجھے چھوڑ کر ہمارے پاس آ جائے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وضاحت:
«دَخِيلٌ» : مہمان اور (عارضی طور پر) ٹھہرنے والا۔ (النہایہ 2/108)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 287
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (2014) (الترمذي 1174) , شیخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج حدیث أخرجه: ابن ماجه (2014)، والترمذي (1174) وقال: «حديث حسن غريب».
وعن أسامة بن زيد رضي الله عنهم، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً هِيَ أضَرُّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّساء». مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
ترجمہ
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 288
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 11 (5096)، ومسلم 8/ 89 (2740) (97).