ریاض الصالحین — حدیث نمبر 287
باب: عورت پر شوہر کے حق کا بیان
باب حق الزوج عَلَى المرأة
حدیث نمبر: 287
وعن معاذ بن جبل - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ تُؤْذِي امْرَأةٌ زَوْجَهَا في الدُّنْيَا إلاَّ قَالَتْ زَوْجَتُهُ مِنَ الحُورِ العِينِ لاَ تُؤذِيهِ قَاتَلكِ اللهُ! فَإِنَّمَا هُوَ عِنْدَكِ دَخِيلٌ يُوشِكُ أَنْ يُفَارِقَكِ إِلَيْنَا». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن».ترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب بھی کوئی عورت دنیا میں اپنے شوہر کو تکلیف دیتی ہے تو بڑی آنکھوں والی حوروں میں سے اس کی (ہونے والی) بیوی کہتی ہے: اسے تکلیف نہ دے، اللہ تجھے ہلاک کرے! وہ تو تیرے پاس (کچھ دن کا) مہمان ہے، قریب ہے کہ وہ تجھے چھوڑ کر ہمارے پاس آ جائے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وضاحت:
«دَخِيلٌ» : مہمان اور (عارضی طور پر) ٹھہرنے والا۔ (النہایہ 2/108)
الدخيل: الضيف والنزيل. النهاية ٢/ ١٠٨.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2014 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´شوہر کو ستانے والی عورت کا بیان۔`
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب کوئی عورت اپنے شوہر کو تکلیف دیتی ہے تو حورعین میں سے اس کی بیوی کہتی ہے: اللہ تجھے ہلاک کرے، اسے تکلیف نہ دے، وہ تیرے پاس چند روز کا مہمان ہے، عنقریب تجھے چھوڑ کر ہمارے پاس آ جائے گا " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 2014]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
خاوند کے جائز احکام نہ ماننا کبیرہ گناہ ہے۔
(2)
اگر کوئی عورت اپنےخاوند کو ناجائز تنگ کرتی ہے تواس سے جنت کی حوروں کو پریشانی ہوتی ہے۔
(3)
’’الحور العین‘‘ کے لفظی معنی گورے رنگ کی اور خوب صورت آنکھوں والی عورتیں ہیں۔
اس سے مراد وہ عورتیں ہیں جنہیں اللہ تعالی نے جنتی مردوں کے لیے جنت میں اپنی خاص قدرت سے پیدا فرمایا ہے۔
مسلمان نیک عورتیں، جو دنیا میں اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارتی ہیں، جنت میں ان کا مقام ان حوروں سے بڑھ کر ہوگا۔
(4)
عورت اور مرد کو ایک دوسرے کے جذبات اور ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے اچھے طریقے سے دنیا کی زندگی کا وقت گزارنا چاہیے۔
معلوم نہیں کب جدائی ہوجائے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2014 سے ماخوذ ہے۔