ریاض الصالحین — حدیث نمبر 284

باب: عورت پر شوہر کے حق کا بیان

باب حق الزوج عَلَى المرأة

حدیث نمبر: 284
وعن أَبي علي طَلْق بن علي - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا دَعَا الرَّجُلُ زَوْجَتهُ لحَاجَتِهِ فَلْتَأتِهِ وَإنْ كَانَتْ عَلَى التَّنُور». رواه الترمذي والنسائي، وَقالَ الترمذي: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

سیدنا ابوعلی طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب آدمی اپنی بیوی کو اپنی حاجت کے لیے بلائے تو وہ اس کے پاس آ جائے، اگرچہ وہ تنور پر ہو۔“
(اسے ترمذی اور نسائی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

وضاحت:
«التَّنُّور» : وہ (چولہا) جس میں روٹی پکائی جاتی ہے۔ (النہایہ 1/199)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 284
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، المشكاة (3257 / التحقيق الثانى) ، الصحيحة (1202) (الترمذي 1160)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (1160)، والنسائي في «الكبرى» (8971). وقال الترمذي: «حديث حسن غريب».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1160
التنور: الذي يخبز فيه. النهاية ١/ ١٩٩.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1160 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´عورت پر شوہر کے حقوق کا بیان۔`
طلق بن علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب آدمی اپنی بیوی کو اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے بلائے تو اسے فوراً آنا چاہیئے اگرچہ وہ تنور پر ہو۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الرضاع/حدیث: 1160]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1 ؎: یعنی روٹی پکا رہی ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1160 سے ماخوذ ہے۔