ریاض الصالحین — حدیث نمبر 285

باب: عورت پر شوہر کے حق کا بیان

باب حق الزوج عَلَى المرأة

حدیث نمبر: 285
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَوْ كُنْتُ آمِرًا أحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لأحَدٍ لأمَرْتُ المَرأةَ أَنْ تَسْجُدَ لزَوجِهَا». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں کسی کو حکم دیتا کہ وہ کسی (دوسرے) کو سجدہ کرے تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 285
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح، ابن ماجة (1853) (الترمذي 1159)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (1159) وقال: «حديث حسن غريب».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1159

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1159 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´عورت پر شوہر کے حقوق کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اگر میں کسی کو کسی کے لیے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الرضاع/حدیث: 1159]
اردو حاشہ:
وضاخت: 1؎:
اس سے شوہر کے مقام و مرتبہ کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ:
(اس سند سے حدیث حسن ہے، لیکن شواہد کی وجہ سے صحیح ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1159 سے ماخوذ ہے۔