ریاض الصالحین — حدیث نمبر 963
باب: سفر میں چلنے، پڑاؤ ڈالنے، رات گزارنے اور سونے کے آداب، رات کو سفر کرنے کا استحباب، جانوروں کے ساتھ نرمی اور ان کی مصلحت کا خیال رکھنا، جو ان کے حق میں کوتاہی کرے اسے ان کا حق ادا کرنے کا حکم دینا، اور جانور پر (کسی کو) پیچھے بٹھانے کا جواز جب وہ اس کی طاقت رکھتا ہو
باب آداب السير والنزول والمبيت والنوم في السفر واستحباب السُّرَى والرفق بالدواب ومراعاة مصلحتها وأمر من قصّر في حقها بالقيام بحقها وجواز الإرداف عَلَى الدابة إِذَا كانت تطيق ذلك
وعن أَبي قتادة - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ، فَعَرَّسَ بِلَيْلٍ اضْطَجَعَ عَلَى يَمِينهِ، وَإِذَا عَرَّسَ قُبَيلَ الصُّبْحِ نَصَبَ ذِرَاعَهُ، وَوَضَعَ رَأسَهُ عَلَى كَفِّهِ. رواه مسلم.
قَالَ العلماءُ: إنَّمَا نَصَبَ ذِرَاعَهُ لِئَلاَّ يَسْتَغْرِقَ في النَّومِ، فَتَفُوتَ صَلاَةُ الصُّبْحِ عَنْ وَقْتِهَا أَوْ عَنْ أوَّلِ وَقْتِهَا.سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب سفر میں ہوتے اور رات کو (کسی جگہ) پڑاؤ ڈالتے تو اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جاتے، اور جب صبح سے کچھ پہلے پڑاؤ ڈالتے تو اپنا بازو کھڑا کرتے اور اپنا سر اپنی ہتھیلی پر رکھ لیتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
علماء نے کہا ہے: آپ ﷺ نے اپنا بازو اس لیے کھڑا کیا تاکہ گہری نیند میں نہ چلے جائیں اور فجر کی نماز اپنے وقت سے یا اپنے اول وقت سے فوت نہ ہو جائے۔