ریاض الصالحین — حدیث نمبر 964

باب: سفر میں چلنے، پڑاؤ ڈالنے، رات گزارنے اور سونے کے آداب، رات کو سفر کرنے کا استحباب، جانوروں کے ساتھ نرمی اور ان کی مصلحت کا خیال رکھنا، جو ان کے حق میں کوتاہی کرے اسے ان کا حق ادا کرنے کا حکم دینا، اور جانور پر (کسی کو) پیچھے بٹھانے کا جواز جب وہ اس کی طاقت رکھتا ہو

باب آداب السير والنزول والمبيت والنوم في السفر واستحباب السُّرَى والرفق بالدواب ومراعاة مصلحتها وأمر من قصّر في حقها بالقيام بحقها وجواز الإرداف عَلَى الدابة إِذَا كانت تطيق ذلك

حدیث نمبر: 964
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «عَلَيْكُمْ بِالدُّلْجَةِ، فَإنَّ الأرْضَ تُطْوَى بِاللَّيْلِ». رواه أَبُو داود بإسناد حسن.
«الدُّلْجَةُ»: السَّيْرُ في اللَّيْلِ.
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رات کو سفر کرنا لازم پکڑو، کیونکہ رات کو زمین لپیٹ دی جاتی ہے۔“
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«الدُّلْجَةُ»: رات کو سفر کرنا۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب آداب السفر / حدیث: 964
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 2571) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, مشكوة المصابيح (3909), السنن الكبريٰ للبيهقي (5/256 وسنده حسن) وصححه ابن خزيمة (2555)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (2571).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 2571

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2571 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´رات کے آخری حصہ میں سفر کرنے کا بیان۔`
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " رات کے آخری حصہ میں سفر کرنے کو لازم پکڑو، کیونکہ زمین رات کو لپیٹ دی جاتی ہے ۱؎۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2571]
فوائد ومسائل:
اور تجربہ کی بات ہے۔
کہ رات کو سفر خوب طے ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں انتہائی گرم موسم میں مسافروں اور سواریوں کو رات کے وقت قدرے آرام رہتا ہے۔
مگر خیال رہے کہ شام ہوتے وقت قدرے توقف کرنا چاہیے۔
حتیٰ کہ خوب اندھیرا ہو جائے۔
احادیث شریفہ میں اس بات کی صراحت آئی ہے۔
دیکھئے: (صحیح مسلم، الأشربة، حدیث: 2013)
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2571 سے ماخوذ ہے۔