ریاض الصالحین — حدیث نمبر 811

باب: چیتوں کی کھالیں بچھانے اور ان پر سواری کرنے کی ممانعت

باب النهي عن افتراش جلود النمور والركوب عَلَيْهَا

حدیث نمبر: 811
وعن أَبي المليح، عن أبيه - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَنْ جُلُودِ السِّبَاعِ. رواه أَبُو داود والترمذيُّ والنسائيُّ بأسانِيد صِحَاحٍ.
وفي رواية للترمذي: نَهَى عَنْ جُلُودِ السِّبَاعِ أَنْ تُفْتَرَشَ.
ترجمہ

ابوالملیح اپنے والد (سیدنا اسامہ بن عمیر رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے درندوں کی کھالوں سے منع فرمایا۔
(اسے ابوداود، ترمذی اور نسائی نے صحیح اسانید کے ساتھ روایت کیا ہے)
اور ترمذی کی ایک روایت میں ہے: آپ ﷺ نے درندوں کی کھالوں کو بچھانے سے منع فرمایا۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب اللباس / حدیث: 811
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 4132) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, مشكوة المصابيح (506), وله شاھد حسن عند البيھقي (1/21)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (4132)، والترمذي (1770 م 2 وم 3)، والنسائي 7/ 176 وفي «الكبرى»، له (4579).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1771 | سنن ابي داود: 4132 | سنن نسائي: 4258

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4132 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´چیتوں اور درندوں کی کھال کا بیان۔`
اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالوں کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4132]
فوائد ومسائل:
درندوں کی کھالیں رنگی ہوئی ہوں یا بے رنگی سب کا یہی حکم ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4132 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 4258 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´درندوں کی کھال سے فائدہ اٹھانے کی ممانعت کا بیان۔`
ابوالملیح کے والد اسامہ بن عمیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالوں سے (فائدہ اٹھانے سے) منع فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب الفرع والعتيرة/حدیث: 4258]
اردو حاشہ: درندوں کے چمڑے عموماََ متکبر لوگ استعمال کرتے ہیں، اس لیے ان کے استعمال سے منع فرمایا جس طرح مسلمان مردوں کو سونے اور ریشم کے استعمال سے منع فرمایا گیا ہے۔ شیر اور چیتے وغیرہ کا چمڑا عام استعمال میں تھا۔ ممکن ہے دباغت کے بغیر استعمال کیا گیا ہو لیکن یہ مرجوح احتمال ہے۔ صحیح بات پہلی ہی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4258 سے ماخوذ ہے۔