ریاض الصالحین — حدیث نمبر 812

باب: جب نیا کپڑا، جوتا یا اس جیسی کوئی چیز پہنے تو کیا کہے؟

باب مَا يقول إِذَا لبس ثوبًا جديدًا أَوْ نعلًا أَوْ نحوه

حدیث نمبر: 812
عن أَبي سعيد الخدْريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا اسْتَجَدَّ ثَوبًا سَمَّاهُ باسْمِهِ - عِمَامَةً، أَوْ قَميصًا، أَوْ رِدَاءً - يقولُ: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيهِ، أَسْأَلكَ خَيْرَهُ وَخَيْرَ مَا صُنِعَ لَهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب کوئی نیا کپڑا پہنتے تو اس کا نام لیتے — عمامہ، یا قمیص، یا چادر — (پھر) فرماتے: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيهِ، أَسْأَلُكَ خَيْرَهُ وَخَيْرَ مَا صُنِعَ لَهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ» (اے اللہ! تیرے ہی لیے سب تعریف ہے، تو نے ہی مجھے یہ پہنایا، میں تجھ سے اس کی بھلائی کا اور اس چیز کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس کے لیے یہ بنایا گیا ہے، اور اس کے شر سے اور اس چیز کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس کے لیے یہ بنایا گیا ہے)۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب اللباس / حدیث: 812
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 4020) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (4342), أخرجه الترمذي (1767 وسنده حسن)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (4020)، والترمذي (1767).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1767 | سنن ابي داود: 4020

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4020 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´نیا لباس پہنے تو کون سی دعا پڑھے؟`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی نیا کپڑا پہنتے تو قمیص یا عمامہ (کہہ کر) اس کپڑے کا نام لیتے پھر فرماتے: «اللهم لك الحمد أنت كسوتنيه أسألك من خيره وخير ما صنع له وأعوذ بك من شره وشر ما صنع له» " اے اللہ! سب تعریفیں تیرے لیے ہیں تو نے ہی مجھے پہنایا ہے، میں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس کے لیے یہ کپڑا بنایا گیا ہے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کی برائی اور جس کے لیے یہ بنایا گیا ہے اس کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‏‏‏‏" ابونضرہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے جب کوئی نیا کپڑا پہنتا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4020]
فوائد ومسائل:
1۔
نیا کپڑا پہننے پر مذکورہ بالا دعا پڑھنا مسنون اور مستحب ہے، اسی طرح کپڑا پہننے والےکوبھی دعا دی جائے۔

2: کپڑا ہو یاکوئی اورچیز۔
۔
۔
۔
۔
۔
ہرایک میں بھلائی اور برائی کے دونوں پہلو ہوتے ہیں۔
کپڑے میں بھلائی یہ ہے کہ انسان کے لئےستر اور زینت ہو موسم کے مطابق مفید ہو۔
انسان اسے پہن کر خیر کے کاموں میں مشغول ہو تو یہ اس کی بھلائی ہے اور اس کے برخلاف اس کی برائی ہے۔
مزید یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انسان اسے پہن کر دکھلاوا کرے اور اترتا پھیرے تو اور بھی قبیح ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4020 سے ماخوذ ہے۔