ریاض الصالحین — حدیث نمبر 810

باب: چیتوں کی کھالیں بچھانے اور ان پر سواری کرنے کی ممانعت

باب النهي عن افتراش جلود النمور والركوب عَلَيْهَا

حدیث نمبر: 810
عن معاوية - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَرْكَبُوا الخَزَّ وَلاَ النِّمَارَ» حديث حسن، رواه أَبُو داود وغيره بإسناد حسن.
ترجمہ

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”خز (کی زینوں) پر سواری نہ کرو اور نہ چیتوں کی کھالوں پر۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)

وضاحت:
«الخَزَّ» : خز وہ کپڑے ہیں جو اون اور ریشم (ابریسم) سے بُنے جاتے ہیں، اور ان سے ممانعت عجمیوں کی مشابہت کی وجہ سے ہے، اور اگر خز سے دوسری قسم مراد ہو جو آج کل معروف ہے تو وہ حرام ہے، کیونکہ وہ پوری کی پوری ریشم سے بنی ہوتی ہے۔ (النہایہ 2/28)
«النِّمَارَ» : چیتوں کی کھالیں۔ (النہایہ 5/117)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب اللباس / حدیث: 810
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 4129) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (4357), أخرجه ابن ماجه (3656 وسنده حسن)
تخریج حدیث أخرجه: أحمد 4/ 93، وأبو داود (4129)، والبيهقي 1/ 22.
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4129
الخز: ثياب تنسج من صوف وإبريسم، والنهي عنها لأجل التشبه بالعجم، وإن أُريد بالخز النوع الآخر وهو المعروف الآن فهو حرام لأن جميعه معمول من الإبريسم. النهاية ٢/ ٢٨.
النمار: جلود النمور. النهاية ٥/ ١١٧.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4129 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´چیتوں اور درندوں کی کھال کا بیان۔`
امیر المؤمنین معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ریشمی زینوں پر اور چیتوں کی کھال پر سواری نہ کرو۔‏‏‏‏" ابن سیرین کہتے ہیں: معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث کی روایت میں متہم نہ تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4129]
فوائد ومسائل:
چیتے اور تمام درندوں کی کھالوں کا یہی حکم ہے کہ انہیں استعمال کرنا جائز ہے، خواہ رنگی ہوئی بھی ہو ں ان کا لباس بنانا یا بطور سیٹ استعمال کرنا جائز نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4129 سے ماخوذ ہے۔