ریاض الصالحین — حدیث نمبر 744

باب: پیالے کے کنارے سے کھانے کا حکم اور اس کے درمیان سے کھانے کی ممانعت

باب الأمر بالأكل من جانب القصعة والنهي عن الأكل من وسطها

حدیث نمبر: 744
وعن عبد الله بن بُسْرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ للنَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَصْعَةٌ يُقَالُ لَهَا: الغَرَّاءُ يَحْمِلُهَا أرْبَعَةُ رجالٍ؛ فَلَمَّا أَضْحَوْا وَسَجَدُوا الضُّحَى أُتِيَ بِتِلْكَ الْقَصْعَةِ؛ يعني وَقَدْ ثُردَ فِيهَا، فَالتَفُّوا عَلَيْهَا، فَلَمَّا كَثُرُوا جَثَا رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ أعرابيٌّ: مَا هذِهِ الجِلْسَةُ؟ فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ اللهَ جَعَلَنِي عَبْدًا كَريمًا، وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا عَنِيدًا»، ثُمَّ قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «كُلُوا مِنْ حَوَالَيْهَا، وَدَعُوا ذِرْوَتَها يُبَارَكْ فِيهَا». رواه أَبُو داود بإسنادٍ جيد.
«ذِرْوَتها»: أعْلاَهَا بكسر الذال وضمها.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ کا ایک بڑا پیالہ تھا جسے ”غراء“ کہا جاتا تھا، اسے چار آدمی اٹھاتے تھے، جب لوگ چاشت کے وقت میں داخل ہوئے اور چاشت کی نماز پڑھ لی تو وہ پیالہ لایا گیا، یعنی اس میں ثرید بنایا گیا تھا، تو وہ اس کے گرد جمع ہو گئے، جب لوگ زیادہ ہو گئے تو رسول اللہ ﷺ گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔ تو ایک دیہاتی نے کہا: یہ کیسا بیٹھنا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے مجھے معزز (بااخلاق) بندہ بنایا ہے اور مجھے سرکش اور ضدی نہیں بنایا۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے اطراف سے کھاؤ اور اس کی چوٹی (درمیانی اونچے حصے) کو چھوڑ دو، اس میں برکت دی جائے گی۔“
(اسے ابوداود نے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«ذِرْوَتَهَا»: اس کا سب سے اونچا حصہ، (یہ لفظ) ذال کے کسرہ اور ضمہ (دونوں) کے ساتھ ہے۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 744
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 3773) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (4251), أخرجه ابن ماجه (3263 وسنده حسن)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (3773)، وابن ماجه (3263).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 3263 | سنن ابن ماجه: 3275 | سنن ابي داود: 3773

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3263 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ٹیک لگا کر کھانا کھانے کا بیان۔`
عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بکری ہدیہ کے طور پر بھیجی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اسے کھانے لگے، اس پر ایک اعرابی (دیہاتی) نے کہا: بیٹھنے کا یہ کون سا انداز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک مہربان و شفیق بندہ بنایا ہے، ناکہ مغرور اور عناد رکھنے والا " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3263]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
محمدفواد عبدالباقی رحمہ اللہ نے اتکاء (ٹیک لگانے)
کی مختلف صورتیں بیان کی ہیں:۔

(الف)
چار زانو (چوکڑی مار کر)
بیٹھنا۔

(ب)
اچھی طرح کھل کر بیٹھنا۔

(ج)
پیٹھ کی چیز (دیوار وغیرہ)
سے لگا کر بیٹھنا۔

(د)
ایک ہاتھ زمین پر رکھ کر (اس پر سہارا لےکر)
بیٹھنا۔
عام طور پر اس لفظ سے تیسرا مفہوم مراد لیا جاتا ہے۔

(2)
گھٹنوں کے بل بیٹھنے سےمراد تشہد کی طرح بیٹھنا یا اکڑوں بیٹھنا ہے یعنی پنڈلیاں کھڑى کرکے پاؤں کے پورے تلوے زمین پر لگا کر ان پر بیٹھنا۔

(3)
  تکبر کی ہر صورت مذموم ہے۔
اور ہرکام میں تواضع قابل تعریف ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3263 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3275 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ثرید کے اونچے حصہ سے کھانا منع ہے۔`
عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پیالا لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اس کے اطراف سے کھاؤ، اور اس کی چوٹی یعنی درمیان کو چھوڑ دو کہ اس میں برکت ہوتی ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3275]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
چوٹی سےمراد برتن کے درمیان کا کھانا ہے جو برتن بھرا ہوا ہونے کی صورت میں کناروں کی نسبت کچھ بلند ہوتا ہے۔

(2)
جب ایک برتن میں کھانے والے اپنے اپنے سامنے سے کھائیں تواس حدیث پر بھی عمل ہو جاتا ہے کیونکہ درمیان کا کھانا کناروں سے کھائے جانے کے بعد کھایا جاتا ہے۔

(3)
حدیث نبوی پر عمل کرنے سے رزق میں برکت حاصل ہوتی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3275 سے ماخوذ ہے۔