سنن ابن ماجه
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل
بَابُ : الأَكْلِ مُتَّكِئًا باب: ٹیک لگا کر کھانا کھانے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِرْقٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُسْرٍ ، قَالَ : أَهْدَيْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةً , فَجَثَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رُكْبَتَيْهِ يَأْكُلُ ، فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ : مَا هَذِهِ الْجِلْسَةُ ؟ فَقَالَ : " إِنَّ اللَّهَ جَعَلَنِي عَبْدًا كَرِيمًا ، وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا عَنِيدًا " .
´عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بکری ہدیہ کے طور پر بھیجی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اسے کھانے لگے ، اس پر ایک اعرابی ( دیہاتی ) نے کہا : بیٹھنے کا یہ کون سا انداز ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک مہربان و شفیق بندہ بنایا ہے ، ناکہ مغرور اور عناد رکھنے والا “ ۱؎ ۔
حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے ایک بکری نبی ﷺ کی خدمت میں ہدیے کے طور پر پیش کی، رسول اللہ ﷺ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر کھانے لگے۔ ایک اعرابی نے (تعجب سے) کہا: ”بیٹھنے کا یہ کیسا انداز ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے شریف بندہ بنایا ہے، متکبر اور سرکش نہیں بنایا۔““
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بکری ہدیہ کے طور پر بھیجی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اسے کھانے لگے، اس پر ایک اعرابی (دیہاتی) نے کہا: بیٹھنے کا یہ کون سا انداز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک مہربان و شفیق بندہ بنایا ہے، ناکہ مغرور اور عناد رکھنے والا " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3263]
فوائد و مسائل:
(1)
محمدفواد عبدالباقی رحمہ اللہ نے اتکاء (ٹیک لگانے)
کی مختلف صورتیں بیان کی ہیں:۔
(الف)
چار زانو (چوکڑی مار کر)
بیٹھنا۔
(ب)
اچھی طرح کھل کر بیٹھنا۔
(ج)
پیٹھ کی چیز (دیوار وغیرہ)
سے لگا کر بیٹھنا۔
(د)
ایک ہاتھ زمین پر رکھ کر (اس پر سہارا لےکر)
بیٹھنا۔
عام طور پر اس لفظ سے تیسرا مفہوم مراد لیا جاتا ہے۔
(2)
گھٹنوں کے بل بیٹھنے سےمراد تشہد کی طرح بیٹھنا یا اکڑوں بیٹھنا ہے یعنی پنڈلیاں کھڑى کرکے پاؤں کے پورے تلوے زمین پر لگا کر ان پر بیٹھنا۔
(3)
تکبر کی ہر صورت مذموم ہے۔
اور ہرکام میں تواضع قابل تعریف ہے۔