ریاض الصالحین — حدیث نمبر 731
باب: (کھانے کے) شروع میں بسم اللہ پڑھنے اور آخر میں الحمد للہ کہنے کا بیان
باب التسمية في أوله والحمد في آخره
وعن أُمَيَّةَ بن مَخْشِيٍّ الصحابيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - جَالِسًا، وَرَجُلٌ يَأكُلُ، فَلَمْ يُسَمِّ اللهَ حَتَّى لَمْ يَبْقَ مِنْ طَعَامِهِ إِلاَّ لُقْمَةٌ، فَلَمَّا رَفَعَهَا إِلَى فِيهِ، قَالَ: بِسْمِ اللهِ أوَّلَهُ وَآخِرَهُ، فَضَحِكَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - ثُمَّ قَالَ: «مَا زَالَ الشَّيْطَانُ يَأكُلُ مَعَهُ، فَلَمَّا ذَكَرَ اسمَ اللهِ اسْتَقَاءَ مَا فِي بَطْنِهِ». رواه أَبُو داود والنسائي.سیدنا امیہ بن مخشی صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ تشریف فرما تھے اور ایک آدمی کھانا کھا رہا تھا، اس نے اللہ کا نام نہ لیا یہاں تک کہ اس کے کھانے میں سے صرف ایک لقمہ باقی رہ گیا، جب اس نے اسے اپنے منہ کی طرف اٹھایا تو کہا: «بِسْمِ اللهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ» (اللہ کے نام کے ساتھ، اس کے شروع میں بھی اور آخر میں بھی)، تو نبی کریم ﷺ ہنس پڑے، پھر فرمایا: ”شیطان مسلسل اس کے ساتھ کھاتا رہا، پھر جب اس نے اللہ کا نام لیا تو جو کچھ اس (شیطان) کے پیٹ میں تھا اس نے قے کر دیا۔“
(اسے ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے)