ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1597
باب: مسلمانوں کا آپس میں تین دن سے زیادہ قطع تعلق کرنے کی حرمت، سوائے اس کے کہ جس سے قطع تعلق کیا جائے اس میں کوئی بدعت ہو، یا وہ کھلم کھلا فسق کرتا ہو، یا اس جیسی کوئی اور وجہ ہو
باب تحريم الهجران بين المسلمين فوق ثلاثة أيام إِلاَّ لبدعة في المهجور، أَوْ تظاهرٍ بفسقٍ أَوْ نحو ذَلِكَ
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنًّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَحِلُّ لِمُؤْمِنٍ أَنْ يَهْجُرَ مُؤْمِنًا فَوقَ ثَلاَثٍ، فإنْ مَرَّتْ بِهِ ثَلاَثٌ، فَلْيَلْقَهُ فَلْيُسَلِّمْ عَلَيْهِ، فَإنْ رَدَّ عليه السلام فَقَدِ اشْتَرَكَا في الأجْرِ، وَإنْ لَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ فَقَدْ بَاءَ بِالإثْمِ، وَخَرَجَ المُسَلِّمُ مِنَ الهِجْرَةِ». رواه أَبُو داود بإسناد حسن. قَالَ أَبُو داود: «إِذَا كَانَتْ الهِجْرَةُ للهِ تَعَالَى فَليسَ مِنْ هَذَا في شَيْءٍ».سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی مومن کے لیے حلال نہیں کہ وہ کسی مومن سے تین دن سے زیادہ قطع تعلق رکھے، پس اگر اس پر تین دن گزر جائیں تو وہ اس سے ملے اور اسے سلام کہے، اگر اس نے سلام کا جواب دے دیا تو دونوں اجر میں شریک ہو گئے، اور اگر اس نے جواب نہ دیا تو وہ گناہ لے کر لوٹا، اور سلام کہنے والا قطع تعلق (کے گناہ) سے نکل گیا۔“
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
امام ابوداود رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اگر قطع تعلق اللہ تعالیٰ کی خاطر ہو تو اس کا اس (وعید) سے کوئی تعلق نہیں۔“