ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1595
باب: مسلمانوں کا آپس میں تین دن سے زیادہ قطع تعلق کرنے کی حرمت، سوائے اس کے کہ جس سے قطع تعلق کیا جائے اس میں کوئی بدعت ہو، یا وہ کھلم کھلا فسق کرتا ہو، یا اس جیسی کوئی اور وجہ ہو
باب تحريم الهجران بين المسلمين فوق ثلاثة أيام إِلاَّ لبدعة في المهجور، أَوْ تظاهرٍ بفسقٍ أَوْ نحو ذَلِكَ
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أخَاهُ فَوْقَ ثَلاَثٍ، فَمَنْ هَجَرَ فَوْقَ ثَلاَثٍ فَمَاتَ، دَخَلَ النَّارَ». رواه أَبُو داود بإسناد عَلَى شرط البخاري ومسلم.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلق رکھے، پس جس نے تین دن سے زیادہ قطع تعلق رکھا اور (اسی حال میں) مر گیا تو وہ آگ میں داخل ہوگا۔“
(اسے ابوداود نے بخاری اور مسلم کی شرط پر (صحیح) سند کے ساتھ روایت کیا ہے)