ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1596
باب: مسلمانوں کا آپس میں تین دن سے زیادہ قطع تعلق کرنے کی حرمت، سوائے اس کے کہ جس سے قطع تعلق کیا جائے اس میں کوئی بدعت ہو، یا وہ کھلم کھلا فسق کرتا ہو، یا اس جیسی کوئی اور وجہ ہو
باب تحريم الهجران بين المسلمين فوق ثلاثة أيام إِلاَّ لبدعة في المهجور، أَوْ تظاهرٍ بفسقٍ أَوْ نحو ذَلِكَ
حدیث نمبر: 1596
وعن أَبي خِراشٍ حَدْرَدِ بنِ أَبي حَدْرَدٍ الأسلميِّ. ويقالُ: السُّلمِيّ الصحابي رضي الله عنه: أنَّه سمع النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «مَنْ هَجَرَ أخَاهُ سَنَةً فَهُوَ كَسَفْكِ دَمِهِ». رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.ترجمہ
سیدنا ابوخراش حدرد بن ابی حدرد اسلمی — اور انہیں سُلَمی بھی کہا جاتا ہے — صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اپنے بھائی سے ایک سال تک قطع تعلق رکھا تو یہ اس کا خون بہانے کی طرح ہے۔“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)