کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: مسلمان کا کافر کے مشابہ ہونا (نادانستہ طور پر) نقصان دہ نہیں
أخبرني أبو عبد الرحمن بن أبي الوَزير، حدثنا أبو حاتم الرّازي، حدثنا محمد بن عبد الله الأنصاري، حدثنا محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "عُرِضَت عليَّ النارُ، فرأيتُ فيها عمرَو بنَ قَمَعَة بنِ خِندِفَ أبو عمرو، وهو يَجُرُّ قُصْبَه في النار، وهو أول من سَيَّبَ السَّوائب، وغَيَّر عهدَ إبراهيم ﵇، وأشبه من رأيتُ به أكثمُ بن أبي الجَوْن" قال: فقال أكثمُ: يا رسول الله، يَضرُّني شَبَهُه؟ قال: "لا، إنك مسلمٌ وإنه كافرٌ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8789 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8789 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
ابوسلمہ، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھ پر جہنم پیش کی گئی، تو میں نے اس میں عمرو بن قمعہ بن خندف یعنی ابوعمرو کو دیکھا، اور وہ جہنم میں اپنی انتڑیاں کھینچ رہا تھا، اور وہ پہلا شخص ہے جس نے (بتوں کے نام پر) سائبہ (جانور) چھوڑے اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے دین (عہد) کو تبدیل کیا، اور میں نے اسے اکثم بن ابی الجون کے سب سے زیادہ مشابہ پایا۔“ راوی کہتے ہیں کہ اکثم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا اس کی مشابہت مجھے کوئی نقصان پہنچائے گی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، یقیناً تم مسلمان ہو اور وہ کافر تھا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحر بن نَصر الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن دَرّاج، عن أبي الهيثم، عن أبي سعيد، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "إذا كان يوم القيامةِ عُرَّفَ (1) الكافِرُ بعملِهِ فَجَحَدَ وخاصمَ، فيقول له: جيرانك يَشهَدون عليك، فيقول: كَذَّبوا، فيقال: أهلُك وعشيرتُك، فيقول: كَذَبوا، فيقال: احْلِفُوا، فيَحلِفون، ثم يُصمِتُهم اللهُ، ويَشْهَدُ عليهم ألسنتُهم، فيُدخِلُهم النارَ" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8790 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8790 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہوگا تو کافر کو اس کے اعمال دکھائے جائیں گے، تو وہ انکار کرے گا اور جھگڑے گا۔ اس سے کہا جائے گا: تمہارے پڑوسی تم پر گواہی دے رہے ہیں، تو وہ کہے گا: انہوں نے جھوٹ بولا ہے۔ پھر کہا جائے گا: تمہارے گھر والے اور تمہارا خاندان (گواہی دے رہا ہے)، تو وہ کہے گا: انہوں نے جھوٹ بولا ہے۔ پھر کہا جائے گا: تم قسم کھاؤ، تو وہ قسم کھا لیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ انہیں خاموش کر دے گا اور ان کی زبانیں ان کے خلاف گواہی دیں گی، پھر وہ انہیں جہنم میں داخل فرما دے گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔