حدثني محمد بن صالح بن هانئ حدثنا المسيَّب بن زهير، حدثنا هُدْبة بن خالد، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن ثابت، عن أبي عثمان، عن سَلْمان، عن النبي ﷺ قال: "يُوضَعُ الميزانُ يومَ القيامة، فلو دُرِئَ فيه السماواتُ والأرضُ لوَسِعَت، فتقول الملائكة: يا ربِّ، لمن يَزِنُ هذا؟ فيقول الله ﵎: لمن شئتُ من خَلْقي (1)، فتقول الملائكة: سبحانَك ما عَبَدْناك حقَّ عبادتِك، ويُوضَع الصِّراطُ مثلَ حدِّ المُوسَى، فتقول الملائكة: مَن تُنْجي مِن على هذا؟ فيقول: مَن شئتُ من خَلْقِي، فيقولون: سبحانَك ما عَبَدْناك حقَّ عبادتِك" (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8739 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8739 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن میزان (ترازو) رکھی جائے گی، اگر اس میں آسمانوں اور زمین کو رکھ دیا جائے تو وہ ان کے لیے بھی کشادہ ہوگی، تو فرشتے عرض کریں گے: اے ہمارے رب! یہ کس کے اعمال تولے گی؟ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اپنی مخلوق میں سے جس کے لیے میں چاہوں گا۔ اس پر فرشتے عرض کریں گے: تو پاک ہے، ہم نے تیری عبادت کا حق ادا نہیں کیا۔ اور پل صراط کو استرے کی دھار کی طرح (باریک اور تیز) رکھا جائے گا، تو فرشتے عرض کریں گے: تو اس پر سے کسے نجات دے گا؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اپنی مخلوق میں سے جسے میں چاہوں گا۔ اس پر وہ عرض کریں گے: تو پاک ہے، ہم نے تیری عبادت کا حق ادا نہیں کیا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرني محمد بن طاهر بن يحيى، حدثني أَبي، حدثنا أحمد بن حفص، حدثني أَبي، حدثني إبراهيم بن طَهْمان عن الحَجّاج بن الحجّاج الباهِلي، عن قَتَادةَ، عن أبي نَضْرة، عن سَمُرَةَ بن جُندُب قال: قال رسول الله ﷺ: "إنَّ من أهلِ النار لمَن تأخذُه النارُ إلى كَعَبيه، ومنهم من تأخذُه إلى رُكبتَيه، ومنهم من تأخذُه إلى الحُجْزة، ومنهم من تأخذُه إلى التّرقُوَةِ" (3).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8740 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8740 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہل جہنم میں سے بعض وہ ہوں گے جنہیں آگ ان کے ٹخنوں تک پکڑے گی، ان میں سے بعض وہ ہوں گے جنہیں آگ گھٹنوں تک پکڑے گی، بعض وہ ہوں گے جنہیں آگ کمر (ازار باندھنے کی جگہ) تک پکڑے گی، اور بعض وہ ہوں گے جنہیں آگ ہنسلی کی ہڈیوں (سینے کے اوپری حصے) تک پکڑے گی۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا!
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا!