کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: دجال کے گدھے کے دونوں کانوں کا درمیانی فاصلہ چالیس ہاتھ ہوگا
حدثنا محمد بن محمد بن عبد الله الرَّمْجاريُّ، حدثنا أحمد بن معاذ السُّلَمي ومَحمِش (3) بن عِصام قالا: حدثنا حفص بن عبد الله السَّلَمي، حدثنا إبراهيم بن طَهْمان عن أبي الزُّبير عن جابر، عن النبي ﷺ قال: "يخرج الدَّجالُ في خِفَّةٍ من الدِّين وإدبارٍ من العلم، وله أربعون يومًا يَسِيحُها، اليومُ منها كالسَّنة، واليومُ كالشهر، واليوم كالجُمعة، ثم سائرُ أيامه مثلُ أيامكم، وله حمار يَركَبُه، عَرْضُ ما بين أُذُنيه أربعون ذراعًا، يأتي الناسَ فيقول: أنا ربُّكم! وإنَّ ربَّكم ليس بأعورَ، مكتوبٌ بين عينيه: ك ف ر، يقرؤه كلُّ مؤمنٍ كاتبٍ وغيرِ كاتب، يمرُّ بكل ماءٍ ومَنهَل إِلَّا المدينةَ ومكةَ، حرَّمهما اللهُ عليه وقامت الملائكةُ بأبوابها". (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8613 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دجال اس وقت نکلے گا جب دین میں کمزوری ہوگی اور علم پیٹھ پھیر چکا ہوگا، اسے زمین کی سیر کے لیے چالیس دن ملیں گے، ان میں سے ایک دن ایک سال کے برابر ہوگا، ایک دن ایک مہینے کے برابر، ایک دن ایک ہفتے کے برابر اور باقی ایام تمہارے عام دنوں کی طرح ہوں گے، اس کا ایک گدھا ہوگا جس پر وہ سواری کرے گا، اس کے دونوں کانوں کے درمیان کی چوڑائی چالیس ہاتھ ہوگی، وہ لوگوں کے پاس آ کر کہے گا: میں تمہارا رب ہوں! حالانکہ تمہارا رب کانا نہیں ہے، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ”ک ف ر“ لکھا ہوگا جسے ہر مومن پڑھ لے گا خواہ وہ لکھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو، وہ ہر پانی اور گھاٹ پر گزرے گا سوائے مدینہ اور مکہ کے، اللہ تعالیٰ نے یہ دونوں شہر اس پر حرام کر دیے ہیں اور فرشتے ان کے دروازوں پر پہرہ دے رہے ہوں گے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الفتن والملاحم / حدیث: 8827
درجۂ حدیث محدثین: إسناده قوي
تخریج حدیث «إسناده قوي من أجل أبي الزبير: وهو محمد بن مسلم بن تَدرُس المكي» [ترقيم الرساله 8827] [ترقيم الشركة 8716] [ترقيم العلميه 8613]
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بحر بن نصر بن سابق الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني معاوية بن صالح، عن عبد الرحمن بن جُبَير بن نُفَير، عن أبيه، عن جدِّه: أن رسول الله ﷺ ذكر الدَّجال فقال: "إنْ يَخرج وأنا فيكم، فأنا حَجيجُكم، وإن يَخرجْ ولست فيكم، فكلُّ امْرِيءٍ حَجِيجُ نفسِه، واللهُ خليفتي على كلِّ مسلم، ألا وإنه مطموسُ العين كأنها عينُ عبدِ العُزَّى بن قَطَن الخُزاعي، ألا فإنه مكتوبٌ بين عينيه: كافر، يقرؤُه كلُّ مسلم، فمن لَقِيَه منكم فليَقرأْ بفاتحة الكهف، يخرجُ من بين الشام والعراق، فعاثَ يمينًا وعاثَ شِمالًا، يا عبادَ الله اثْبُتوا" ثلاثًا، فقيل: يا رسول الله، فما مُكْثُه في الأرض؟ قال: "أربعون يومًا: يومٌ كالسَّنة، ويومٌ كالشهر، ويومٌ كالجُمعة، وسائرُها كأيامِكم" قالوا يا رسول الله، فكيف نصنعُ بالصلاة يومئذٍ، صلاةُ يومٍ أو نَقدُرُ؟ قال: "بل تَقدُرون (1) " (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8614 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جبیر بن نفیر اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دجال کا ذکر فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”اگر وہ (دجال) میری موجودگی میں نکلا تو میں تمہاری طرف سے اس کا مقابلہ کرنے والا ہوں، اور اگر وہ میرے بعد نکلا تو ہر شخص خود اپنا دفاع کرنے والا ہوگا، اور اللہ ہر مسلمان پر میرا خلیفہ (نگہبان) ہے، خبردار! وہ کانی آنکھ والا ہے گویا کہ اس کی آنکھ عبد العزیٰ بن قطن خزاعی کی آنکھ کی طرح ہے، آگاہ رہو! اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ”کافر“ لکھا ہوگا جسے ہر مسلمان پڑھ لے گا، پس تم میں سے جو اسے پائے اسے چاہیے کہ سورہ کہف کی ابتدائی آیات پڑھے، وہ شام اور عراق کے درمیانی راستے سے نکلے گا اور دائیں بائیں خوب فساد مچائے گا، اے اللہ کے بندو! ثابت قدم رہنا“ آپ ﷺ نے یہ تین بار فرمایا، عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ زمین میں کتنا عرصہ قیام کرے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چالیس دن: ایک دن ایک سال کے برابر، ایک دن ایک مہینے کے برابر، ایک دن ایک ہفتے کے برابر اور باقی دن تمہارے عام دنوں کی طرح ہوں گے“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس (طویل) دن میں ہم نماز کیسے پڑھیں گے، کیا ایک ہی دن کی نمازیں کافی ہوں گی یا ہم وقت کا اندازہ کریں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم (وقت کا) اندازہ لگانا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الفتن والملاحم / حدیث: 8828
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، لكن من حديث جبير بن نفير عن النواس بن سِمعان عن النبي ﷺ، فقد خولف فيه معاوية بن صالح كما سيأتي» [ترقيم الرساله 8828] [ترقيم الشركة 8717] [ترقيم العلميه 8614]