کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: قیامت کے قریب متقیوں کی موت کے وقت پاکیزہ ہوا چلے گی
أخبرنا محمد بن علي بن عبد الحميد الصَّنعاني، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن أيوب، عن نافع، عن عياش بن أبي ربيعة قال: سمعت النبي ﷺ يقول: "تَجيءُ رِيحٌ بين يَدَي الساعة يُقبَضُ فيها روحُ كلّ مؤمن" (1). إن كان نافع سمع من عيّاشٍ المخزومي، فإنه صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8405 - فيه انقطاع
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8405 - فيه انقطاع
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت سے پہلے ایک ایسی ہوا چلے گی جس میں ہر مؤمن کی روح قبض کر لی جائے گی۔“
اگر نافع کا سماع عیاش مخزومی سے ثابت ہو تو یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
اگر نافع کا سماع عیاش مخزومی سے ثابت ہو تو یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرني إسماعيل بن الفضل بن محمد الشَّعراني، حدثنا جدِّي، حدثنا إبراهيم بن المنذر الحِزامي، حدثنا عبد العزيز بن محمد وأبو عَلْقمة الفَرْوي قالا: حدثنا صفوان بن سُلَيم، عن عبد الله بن سلمان الأغرِّ، عن أبيه، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "إِنَّ الله يَبْعَثُ ريحًا من اليمن أليَن من الحرير، فلا تَدَعُ أحدًا في قلبه مثقال حبة من إيمانِ إِلَّا قَبَضَته" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه! وله شاهدٌ موقوف على عبد الله بن عَمْرو:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8406 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه! وله شاهدٌ موقوف على عبد الله بن عَمْرو:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8406 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ یمن کی طرف سے ایک ایسی ہوا بھیجے گا جو ریشم سے زیادہ نرم ہوگی، وہ کسی ایسے شخص کو نہیں چھوڑے گی جس کے دل میں رائی کے دانے برابر بھی ایمان ہوگا مگر اس کی روح قبض کر لے گی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس کی ایک شاہد حدیث سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے موقوفاً مروی ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس کی ایک شاہد حدیث سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے موقوفاً مروی ہے۔