کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: چھ خصلتیں ایسی ہیں جن کے بدلے آدمی جنت میں داخل ہوگا
حدثنا علي بن عيسى الحِيرِي، حدثنا المسيّب بن زُهير البغدادي، حدثنا عاصم بن علي، حدثنا إسماعيل بن جعفر، حدثنا عمرو (3) بن أبي عمرو، عن المطَّلِب بن عبد الله، عن عُبادة بن الصامت، أنَّ نبيَّ الله ﷺ قال: "اضمَنُوا لي ستًّا من أنفسِكم أضمَنْ لكم الجنَّةَ: اصدقُوا إذا حَدَّثَتُم، وأَوفُوا إِذا وَعَدتُم، وأدُّوا إِذا اؤْتُمِنتُم، واحفَظُوا فُروجَكم، وغُضُّوا أبصارَكم، وكُفُّوا أيديكم" (4).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث سعد بن سِنان عن أنس الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8066 - فيه إرسال
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم مجھے اپنی ذات کی چھ چیزوں کی ضمانت دے دو، میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں: جب بات کرو تو سچ بولو، جب وعدہ کرو تو اسے پورا کرو، جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اسے ادا کرو، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو، اپنی نظریں نیچی رکھو، اور اپنے ہاتھوں کو (ظلم و زیادتی سے) روکے رکھو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی سعد بن سنان کی حدیث اس کا شاہد ہے۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الحدود / حدیث: 8265
درجۂ حدیث محدثین: حسن لغيره
تخریج حدیث «حسن لغيره، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم، لكن المطلب بن عبد الله» [ترقيم الرساله 8265] [ترقيم الشركة 8166] [ترقيم العلميه 8066]
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا شعيب بن الليث بن سعد، حدثنا الليث، عن يزيد بن أبي حَبيب، عن سعد بن سِنان، عن أنس بن مالك، عن رسول الله ﷺ أنه قال: "تَقبَّلوا لي بستٍّ أتقبل لكم الجنَّةَ" قالوا: وما هي؟ قال: "إذا حدَّث أحدُكم فلا يَكذِبْ، وإذا وَعَدَ فلا يُخلِفْ، وإذا اؤْتُمِنَ فلا يَخُنْ، وغُضُّوا أبصاركم، وكُفُّوا أيديكم واحفَظُوا فُروجَكم" (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم مجھے اپنی چھ چیزوں کی ضمانت دے دو، میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔“ صحابہ نے عرض کیا: وہ کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی بات کرے تو جھوٹ نہ بولے، جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی نہ کرے، جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت نہ کرے، اور اپنی نظریں نیچی رکھو، اپنے ہاتھوں کو (ظلم سے) روکے رکھو اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو۔“
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الحدود / حدیث: 8266
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل سعد بن سنان» [ترقيم الرساله 8266] [ترقيم الشركة 8167]