کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: وہ شخص آگ میں داخل نہیں ہوگا جو اللہ کے خوف سے رو پڑا
أخبرنا الحسن بن يعقوب العدل، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الوهاب، أخبرنا جعفر بن عَون، أخبرنا المسعوديُّ، عن محمد بن عبد الرحمن مولى آل طلحة، عن عيسى بن طلحة، عن أبي هريرة رَفَعَه إلى النَّبِيِّ ﷺ قال: "لا يَلِجُ النَّارَ أَحدٌ بكَى من خَشْية الله ﷿ حتَّى يعودَ اللبنُ في الضَّرْع، ولا يجتمعُ غُبارٌ في سبيل الله ﷿ ودُخانُ جهنَّمَ في مَنْخِرَي مسلمٍ أبدًا" (5).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7667 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7667 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص آگ میں داخل نہیں ہوگا جو اللہ عزوجل کے خوف سے رو پڑا یہاں تک کہ دودھ دوبارہ تھن میں لوٹ جائے، اور اللہ عزوجل کی راہ کا غبار اور جہنم کا دھواں کبھی کسی مسلمان کے نتھنوں میں اکٹھے نہیں ہو سکتے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا بكر بن محمد الصَّيرفي بمَرْو، حَدَّثَنَا عبد الصمد بن الفضل، حَدَّثَنَا إبراهيم بن سليمان، حَدَّثَنَا أبو جعفر الرازي، عن الرَّبيع بن أنس، عن أنس بن مالك، أنَّ النَّبِيّ ﷺ قال: "مَن ذكر الله ففاضَتْ عيناه من خَشْية الله حتَّى يُصِيبَ الأرضَ من دموعِه، لم يُعذِّبْه الله تعالى يومَ القيامة" (1)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7668 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7668 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے اللہ کا ذکر کیا اور اللہ کے خوف سے اس کی آنکھوں سے اس قدر آنسو بہہ نکلے کہ وہ زمین تک پہنچ گئے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے عذاب نہیں دے گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔