کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کے ساتھ نبی کریم ﷺ کا حسنِ سلوک
حدّثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدّثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدّثنا إبراهيم بن حمزة، حدّثنا عبد العزيز بن محمد، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة: أنَّ النبيّ ﷺ كان يذبح الشاةَ، فيَتَتبَّعُ بها صدائق خديجة بنتِ خُوَيلِد (4).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7340 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7340 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب بکری ذبح فرماتے تو سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کو تلاش کر کے ان کے ہاں (بطور ہدیہ گوشت) بھیجتے تھے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدّثنا أحمد بن كامل القاضيّ، حدّثنا أحمد بن عُبيد الله (1) النَّرْسيّ، حدّثنا روح بن عُبادة، حدّثنا عوف، عن محمد، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "لولا بنو إسرائيلَ لم يَخنَزِ اللحمُ، ولولا حوّاء لم تَخُنْ أُنثى زوجَها" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7341 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7341 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر بنو اسرائیل نہ ہوتے تو گوشت خراب نہ ہوتا، اور اگر حوا نہ ہوتیں تو کوئی عورت اپنے شوہر کی خیانت نہ کرتی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔