کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: رسول اللہ ﷺ برتن میں (پانی پیتے وقت) تین سانس لیتے تھے
حدثنا أبو سهل أحمد بن محمد بن عبد الله بن زياد النَّحوي ببغداد، حدثنا جعفر بن محمد بن شاكر حدثنا أبو مَعمَر، حدثنا عبد الوارث بن سعيد، حدثنا أبو عصام عن أنس بن مالك قال: كان رسول الله ﷺ يتنفَّس في الإناء ثلاثًا، ويقول: "هو أروى وأبْرأُ وأمرَأُ"، قال أنس: وأنا أتنفَّس في الشراب ثلاثًا (2).
هذا حديث صحيح، ولم يُخرجاه بهذه الزيادة (1)، إنما اتفقا على حديث ثُمَامة عن أنس: "كان يتنفَّس في الإناء ثلاثًا (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7205 - صحيح
هذا حديث صحيح، ولم يُخرجاه بهذه الزيادة (1)، إنما اتفقا على حديث ثُمَامة عن أنس: "كان يتنفَّس في الإناء ثلاثًا (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7205 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ پیتے وقت برتن (سے باہر) تین بار سانس لیتے تھے اور فرماتے تھے: ”یہ طریقہ زیادہ سیراب کرنے والا، بیماری سے شفا دینے والا اور نہایت خوشگوار (ہضم ہونے والا) ہے“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اور میں بھی پیتے وقت تین بار سانس لیتا ہوں۔
یہ حدیث صحیح ہے، لیکن انہوں نے اس زیادتی (حضرت انس رضی اللہ عنہ کے اپنے عمل) کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف ثمامہ کی روایت سے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ ”آپ ﷺ برتن میں تین بار سانس لیتے تھے۔“

أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مسدَّد، حدثنا يزيد بن زُريع، حدثنا خالد، عن عكرمة، عن ابن عباس قال: نَهَى رسولَ الله ﷺ أن يتنفَّسَ في الإناء، وأن يُشرَبَ من فِي السِّقاء (3).
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، وقد اتفقا على حديث يحيى بن أبي كثير عن عبد الله بن أبي قَتَادة عن أبيه في النهي عن التنفَّس في الإناء (4).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7206 - على شرط البخاري

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے برتن میں سانس لینے اور مشکیزے کے منہ سے (براہِ راست) پانی پینے سے منع فرمایا۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے، اور شیخین نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث پر اتفاق کیا ہے جس میں برتن میں سانس لینے سے منع کیا گیا ہے۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے، اور شیخین نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث پر اتفاق کیا ہے جس میں برتن میں سانس لینے سے منع کیا گیا ہے۔