کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدہ ام المؤمنین ام سلمہ بنت ابو امیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا ذکر
حَدَّثَنَا علي بن حَمْشاذ العَدْل، حَدَّثَنَا بِشر بن موسى، حَدَّثَنَا الحُميدي، عن سفيان قال: أم سلمة أولُ مهاجرةٍ من النساء.
حافظ طلحہ بابر
سفیان سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا خواتین میں سب سے پہلی ہجرت کرنے والی خاتون ہیں۔
أخبرنا إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشَّعراني، حَدَّثَنَا جدِّي، حَدَّثَنَا إبراهيم بن المنذر الحِزامي، حَدَّثَنَا محمد بن فُليح، عن موسى بن عقبة، عن ابن شِهاب قال: وممَّن قَدِمَ على النَّبِيِّ ﷺ بمكة من مُهاجِرة أرض الحبشة الأُولى، ثم هاجرَ إلى المدينة، أبو سلمة بنُ عبد الأسد، وامرأتُه أمُّ سلمة بنتُ أبي أُمية.
حافظ طلحہ بابر
ابن شہاب سے روایت ہے کہ مکہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس آنے والوں میں وہ لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے حبشہ کی طرف پہلی ہجرت کی تھی اور پھر مدینہ کی طرف ہجرت کی، جن میں ابوسلمہ بن عبدالاسد اور ان کی اہلیہ سیدہ ام سلمہ بنت ابی امیہ رضی اللہ عنہما شامل تھے۔