المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أُمِّ سَلَمَةَ بِنْتِ أَبِي أُمَيَّةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - باب: سیدہ ام المؤمنین ام سلمہ بنت ابو امیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6909
أخبرنا إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشَّعراني، حَدَّثَنَا جدِّي، حَدَّثَنَا إبراهيم بن المنذر الحِزامي، حَدَّثَنَا محمد بن فُليح، عن موسى بن عقبة، عن ابن شِهاب قال: وممَّن قَدِمَ على النَّبِيِّ ﷺ بمكة من مُهاجِرة أرض الحبشة الأُولى، ثم هاجرَ إلى المدينة، أبو سلمة بنُ عبد الأسد، وامرأتُه أمُّ سلمة بنتُ أبي أُمية.
حافظ طلحہ بابر
ابن شہاب سے روایت ہے کہ مکہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس آنے والوں میں وہ لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے حبشہ کی طرف پہلی ہجرت کی تھی اور پھر مدینہ کی طرف ہجرت کی، جن میں ابوسلمہ بن عبدالاسد اور ان کی اہلیہ سیدہ ام سلمہ بنت ابی امیہ رضی اللہ عنہما شامل تھے۔