أخبرني أحمد بن يعقوب، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خَليفة قال: مات أبو جُحيفة وهبٌ السُّوائي في ولاية بِشر بن مروان.
حافظ طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط سے مروی ہے کہ سیدنا ابوجحیفہ وہب سوائی رضی اللہ عنہ کی وفات بشر بن مروان کے دورِ حکومت میں ہوئی۔
حدثنا علي بن عيسى، أخبرنا أحمد بن نَجْدة القُرشي، حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا يونس بن أبي يَعفُور (1)، عن عَوْن بن أبي جحيفة، عن أبيه قال: كنتُ مع عمِّي (2) عندَ النبيِّ ﷺ فقال: "لا يزالُ أمرُ (3) أمتي صالحًا حتى يَمضِيَ اثنا عشرَ خَليفةً"، ثم قال كلمةً وخَفَضَ بها صوته، فقلتُ لعمِّي، وكان أمامي: ما قال يا عمِّ؟ قال: يا بنيَّ، "كلُّهم من قريش" (4). ذكرُ عثمان بن أبي العاص الثَّقفي ﵁-
حافظ طلحہ بابر
عون بن ابی جحیفہ اپنے والد (سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اپنے چچا کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں موجود تھا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا معاملہ ہمیشہ درست اور مستحکم رہے گا یہاں تک کہ بارہ خلیفہ گزر جائیں“، پھر آپ ﷺ نے اپنی آواز دھیمی کر کے کوئی کلمہ ارشاد فرمایا، میں نے اپنے چچا سے، جو میرے سامنے بیٹھے تھے، پوچھا کہ اے چچا! آپ ﷺ نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: اے میرے بیٹے! آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ سب کے سب قریش سے ہوں گے۔“