کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: سیدنا مجاشع بن مسعود سلمی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
أخبرني أحمد بن يعقوب، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خَليفة بن خيَّاط قال: مُجاشِع بن مسعود بن ثعلبة بن وهب بن عائذ بن ربيعة، يُكنى أبا سليمان، وأمُّه وأمُّ أخيه مُجالِدٍ مُلَيكةُ بنت سفيان بن الحارث بنْ أَسد (1) بن خُزيمة، قُتل مُجاشِعٌ يوم الجمل الأصغر سنةَ ستٍّ وثلاثين، ودُفِنَ في دارِه في بني سُليم حضرةَ بني سَدُوس، وله بالبصرة غيرُ دار، فمنها دارُه بحضرة مسجدِ الجامع.
حافظ طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط سے مروی ہے کہ: مجاشع بن مسعود بن ثعلبہ بن وہب بن عائذ بن ربیعہ، ان کی کنیت ابوسلیمان تھی، ان کی اور ان کے بھائی مجالد کی والدہ ملیکہ بنت سفیان بن حارث بن اسد بن خزیمہ تھیں، مجاشع سنہ 36 ہجری میں جملِ اصغر کے دن شہید ہوئے اور بنو سلیم میں بنو سدوس کے قریب اپنے گھر میں دفن ہوئے، بصرہ میں ان کے ایک سے زائد گھر تھے جن میں سے ایک جامع مسجد کے پاس تھا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6725
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6725] [ترقيم الشركة 6645]
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّري بن خُزيمة، حدثنا أبو غسان، حدثنا زُهير بن معاوية، حدثنا عاصم الأحول، عن أبي عثمان النَّهْدي، حدثنا مُجاشِع بن مسعود قال: أتيتُ رسولَ الله ﷺ بأخي مُجالِد (2) بعدَ الفتح، فقلتُ: يا رسولَ الله، جئتُك بأخي مُجالِد لتُبايعَه على الهجرة، فقال: "ذهبَ أهلُ الهجرة بما فيها"، فقلتُ: فعلى أيِّ شيء تُبايعُه يا رسول الله، قال: "أُبايِعُه على الإسلامِ والإيمانِ والجهاد" (3). ذكرُ عَمرو بن عَبَسة السُّلَمي ﵁-
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6581 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
سیدنا مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں فتح مکہ کے بعد اپنے بھائی مجالد کو لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں اپنے بھائی مجالد کو آپ کے پاس لایا ہوں تاکہ آپ ان سے ہجرت پر بیعت لیں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہجرت کرنے والے ہجرت کی فضیلت لے کر جا چکے“، میں نے عرض کی: پھر یا رسول اللہ! آپ ان سے کس بات پر بیعت لیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں ان سے اسلام، ایمان اور جہاد پر بیعت لیتا ہوں۔“
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6726
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،أبو غسان: هو مالك بن إسماعيل بن درهم النهدي، وأبو عثمان النهدي: هو عبد الرحمن بن ملِّ بن عمرو.» [ترقيم الرساله 6726] [ترقيم الشركة 6646] [ترقيم العلميه 6581]