کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا اسامہ بن زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر جو رسول اللہ ﷺ کے محبوب تھے
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبو عُلاثة، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، حدثنا أبو الأسود، عن عُرْوة، قال: أسامة بن زيد بن حارثة بن شَراحيل بن كعب بن عبد العُزَّى بن يزيد بن امرئ القيس الكَلْبي (1)، أنعمَ الله عليه ورسولُه.
حافظ طلحہ بابر
عروہ سے روایت ہے کہ: اسامہ بن زید بن حارثہ بن شراحیل بن کعب بن عبدالعزیٰ بن یزید بن امرء القیس کلبی، ان پر اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے انعام فرمایا۔
وأخبرني بهذا النَّسب أحمد بن يعقوب، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا شَبَاب، وزاد فيه وأمُّه أم أيمن مولاةُ رسولِ الله ﷺ، مات بالمدينة في آخر خلافة معاوية وهو ابنُ ستين سنة، وكان يُكنَى أبا محمد.
حافظ طلحہ بابر
احمد بن یعقوب اپنے اساتذہ سے یہی نسب نقل کرتے ہیں اور اس میں یہ اضافہ کیا کہ ان کی والدہ رسول اللہ ﷺ کی آزاد کردہ لونڈی سیدہ امِ ایمن رضی اللہ عنہا تھیں، ان کی وفات سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت کے آخری حصے میں مدینہ منورہ میں ہوئی جبکہ ان کی عمر ساٹھ برس تھی اور ان کی کنیت ابو محمد تھی۔