کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا عتبان بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا يحيى بن عثمان بن صالح، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسوَد، عن عُرْوة، في تسميَةِ مَن شَهِدَ بدرًا من الأنصار: عِتْبانُ بنُ مالك بن عمرو بن العَجْلان بن زيد بن غَنْم بن سالم بن عَمرو ابن عَوْف بن الخَرْرَج. قد أخرج مسلمٌ ﵁ (1) عن شَيْبان، عن سليمان بن المغيرة، عن ثابتٍ، عن أنسٍ قال: حدَّثني محمودُ بن الرَّبيع، عن عِتْبانَ بنِ مالك قال: أصابَني في بَصَري بعضُ الشيءِ، فبَعَثتُ إلى رسول الله ﷺ؛ الحديثَ.
حافظ طلحہ بابر
عروہ سے انصار کے ان صحابہ کے ناموں کے تذکرہ میں جو غزوہ بدر میں شریک تھے، روایت ہے کہ ان میں عتبان بن مالک بن عمرو بن عجلان بن زید بن غنم بن سالم بن عمرو بن عوف بن خزرج بھی شامل تھے، اور امام مسلم رضی اللہ عنہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ محمود بن ربیع نے مجھے عتبان بن مالک کے حوالے سے بتایا کہ میری بینائی میں کچھ خرابی آ گئی تھی تو میں نے رسول اللہ ﷺ کی طرف پیغام بھیجا (تاکہ آپ میرے گھر تشریف لا کر نماز پڑھیں)۔
حدَّثَناه الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا عارِمٌ أبو النُّعمان، حدثنا حمَّاد بن زيد، حدثنا علي بن زيد قال: كنَّا عند أنس بن مالك، فقال لابنه … (2). ذكرُ زياد بن لَبِيدٍ الأنصاري ﵁-
حافظ طلحہ بابر
علی بن زید سے روایت ہے کہ ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے تو انہوں نے اپنے بیٹے سے فرمایا۔۔۔