حدیث نمبر: 6640
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا يحيى بن عثمان بن صالح، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسوَد، عن عُرْوة، في تسميَةِ مَن شَهِدَ بدرًا من الأنصار: عِتْبانُ بنُ مالك بن عمرو بن العَجْلان بن زيد بن غَنْم بن سالم بن عَمرو ابن عَوْف بن الخَرْرَج. قد أخرج مسلمٌ ﵁ (1) عن شَيْبان، عن سليمان بن المغيرة، عن ثابتٍ، عن أنسٍ قال: حدَّثني محمودُ بن الرَّبيع، عن عِتْبانَ بنِ مالك قال: أصابَني في بَصَري بعضُ الشيءِ، فبَعَثتُ إلى رسول الله ﷺ؛ الحديثَ.
حافظ طلحہ بابر

عروہ سے انصار کے ان صحابہ کے ناموں کے تذکرہ میں جو غزوہ بدر میں شریک تھے، روایت ہے کہ ان میں عتبان بن مالک بن عمرو بن عجلان بن زید بن غنم بن سالم بن عمرو بن عوف بن خزرج بھی شامل تھے، اور امام مسلم رضی اللہ عنہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ محمود بن ربیع نے مجھے عتبان بن مالک کے حوالے سے بتایا کہ میری بینائی میں کچھ خرابی آ گئی تھی تو میں نے رسول اللہ ﷺ کی طرف پیغام بھیجا (تاکہ آپ میرے گھر تشریف لا کر نماز پڑھیں)۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6640
تخریج حدیث «وتخريجه هناك.» [ترقيم الرساله 6640] [ترقيم الشركة 6561]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) في "صحيحه" (33) (54) عن شيبان بن فرُّوخ.
حوالہ / مصدر: امام مسلم نے اپنی "صحیح" (33، 54) میں اسے شیبان بن فروخ کی سند سے روایت کیا ہے۔
والحديث متفق عليه من رواية ابن شِهاب الزهري عن محمود بن الربيع عن عتبان. انظر "مسند أحمد" 27/ (16482) وتخريجه هناك.
درجۂ حدیث: یہ حدیث "متفق علیہ" (بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح) ہے، جو ابن شہاب زہری عن محمود بن الربیع عن عتبان کی سند سے مروی ہے۔
حوالہ / مصدر: تفصیل کے لیے "مسند احمد" 27/ (16482) اور اس کی تخریج ملاحظہ کریں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6640 سے ماخوذ ہے۔