کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا عبد اللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
أخبرني أبو محمد أحمد بن عبد الله بن بِشْر بن مُغفّل بن حسّان بن عبد الله بن مغفَّل المُزَني، أخبرنا أبو خَلِيفة، حدثنا محمد بن سلَّام الجُمَحي، حدثنا أبو عُبيدة مَعمَر بن المثنَّى قال: عبدُ الله بن مغفَّل بن عبدِ نُهم بن عَفِيف بن سُحَيم بن رَبيعة بن عَدِيّ بن ثَعلَبة بن ذُؤَيب بن سعد بن عثمان بن عمرو بن أُدِّ بن طابِخةَ.
حافظ طلحہ بابر
ابومحمد احمد بن عبداللہ بن بشر بن مغفل بن حسان، ابوعبیدہ معمر بن مثنیٰ کے واسطے سے سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کا نسب یوں بیان کرتے ہیں: عبداللہ بن مغفل بن عبد نُہم بن عفیف بن سحیم بن ربیعہ بن عدی بن ثعلبہ بن ذویب بن سعد بن عثمان بن عمرو بن اد بن طابخہ۔
أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خليفة ابن خيَّاط قال: وعبد الله بن مُغفَّل المُزَنِي، يُكنى أبا سعيد. وذَكَرَ هذا النسبَ وزاد فيه: وأمُّه العَبْلة بنت معاوية بن معاوية (1) من مُزينة، وله دارٌ بالبصرة بحَضْرة الجامع.
حافظ طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوسعید تھی، انہوں نے سابقہ نسب ہی بیان کیا لیکن اس میں یہ اضافہ کیا کہ ان کی والدہ کا نام ابلہ بنت معاویہ بن معاویہ تھا جن کا تعلق قبیلہ مزینہ سے تھا، اور بصرہ کی جامع مسجد کے پاس ان کا ایک گھر تھا۔
أخبرني إبراهيم بن إسماعيل القاضي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا مُسلم بن إبراهيم، حدثنا صدقة بن موسى، حدثنا سعيد الجُرَيري، عن عبد الله ابن بُريدة، عن عبد الله بن مُغفَّل قال: إذا أنا مِتُّ فاجعَلُوا في آخر غُسْلي كافُورًا، وكَفِّنوني في بُردَينِ وقميصٍ، فإنَّ النبي ﷺ فَعِلَ به ذلك (2). ذكرُ كعب ويُجَير ابنَيْ زهير ﵄
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6475 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6475 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (وفات کے وقت وصیت کرتے ہوئے) فرمایا: ”جب میں مر جاؤں تو میرے آخری غسل میں کافور شامل کرنا، اور مجھے دو یمنی چادروں (بردین) اور ایک قمیص میں کفن دینا، کیونکہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ بھی یہی عمل کیا گیا تھا۔“