کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ مہاجرین میں سب سے آخر میں وفات پانے والے تھے
أخبرنا أحمد بن كامل القاضي، حَدَّثَنَا أبو إسماعيل محمد بن إسماعيل، حَدَّثَنَا أيوب بن سليمان بن بلال، حدثني أبو بكر، عن سليمان قال: قال يحيى بن سعيد الأنصاري: أخبرني ابن شِهاب، عن عامر بن سعد قال: كان أَبي آخرَ المهاجرين وفاةً (1).
حافظ طلحہ بابر
عامر بن سعد سے روایت ہے کہ میرے والد (سعد بن ابی وقاص) مہاجرین میں سے سب سے آخر میں وفات پانے والے صحابی تھے۔
حَدَّثَنَا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله بن رُسْتَهْ، حَدَّثَنَا سليمان بن داود، حَدَّثَنَا محمد بن عمر، حَدَّثَنَا بُكَير بن مِسمَار، عن عائشة بنت سعد قالت: كان أَبي رجلًا قصيرًا دَحْداحًا غليظًا ذا هامَةٍ، شَثْنَ الأصابعِ، وكان يُكنَى أبا إسحاق، مات في قَصْره بالعَقِيق على عشرة أميالٍ، فحُمِلَ إلى المدينة على رِقاب الرجال (2).
حافظ طلحہ بابر
عائشہ بنت سعد سے روایت ہے کہ میرے والد پستہ قد، کسرتی بدن، بڑے سر والے اور موٹی انگلیوں والے شخص تھے، ان کی کنیت ابو اسحاق تھی، ان کا انتقال عقیق میں واقع اپنے محل میں ہوا جو مدینہ سے دس میل دور تھا، پھر انہیں لوگوں نے اپنے کندھوں پر اٹھا کر مدینہ پہنچایا۔