کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا ابو الیسر کعب بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد البغدادي، حَدَّثَنَا أبو عُلَاثة، حَدَّثَنَا أبي، حَدَّثَنَا ابن لَهِيعة، حَدَّثَنَا أبو الأسود، عن عُرْوة: فيمن بايعَ رسولَ الله ﷺ بالعَقَبة من بني عمرو بن سَوَاد (4): أبو اليَسَر كعب بن عَمرو بن عبَّاد بن عمرو بن تَمِيم بن سَوَاد بن غَنْم بن كعب بن سَلِمة، من أهل بدرٍ، شَهِدَ العَقَبَةَ، وهو الذي أَسَرَ العبّاسَ بن عبد المطَّلب (5).
حافظ طلحہ بابر
عروہ سے روایت ہے کہ بنو عمرو بن سواد کے ان افراد میں جنہوں نے مقامِ عقبہ پر رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی تھی، ابو الیسر کعب بن عمرو بن عباد بن عمرو بن تمیم بن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ بھی شامل تھے، وہ اہل بدر میں سے ہیں، انہوں نے بیعتِ عقبہ میں شرکت کی اور یہ وہی صحابی ہیں جنہوں نے (غزوہ بدر میں) سیدنا عباس بن عبدالمطلب کو قیدی بنایا تھا۔
سمعتُ أبا العبّاس محمد بن يعقوب يقول: سمعتُ العبّاس بن محمد الدُّورِي يقول: سمعتُ يحيى بن مَعِين يقول: أبو اليَسَر كعبُ بن عمرو تُوفِّي سنة خمس وخمسين بالمدينة، وهو آخرُ أهل بدرٍ وفاةً.
حافظ طلحہ بابر
یحییٰ بن معین سے روایت ہے کہ ابو الیسر کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ کی وفات 55 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی اور وہ اصحابِ بدر میں سے وفات پانے والے سب سے آخری صحابی ہیں۔
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتَيبة، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله بن نُمَير قال: مات أبو اليَسَر كعبُ بن عمرو بن عبَّاد بن عمرو بن سَوَاد بن غَنْم بن كعب بن سَلِمة بن سعد بن غَنْم بن أَسد بن جُشَم بن الخَزرَج سنة خمس وخمسين بالمدينة.
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عبداللہ بن نمیر سے روایت ہے کہ ابو الیسر کعب بن عمرو انصاری خزرجی کی وفات 55 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی۔
حدثني أبو بكر بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حَدَّثَنَا مُصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: أبو اليَسَر كعب بن عمرو بن عبَّاد بن عمرو بن سَوَاد بن غَنْم بن كعب بن سَلِمة بن غَنْم بن أَسد بن جُشَم بن الخَزرَج. ذكرُ مناقب عبد الله بن حَوَالة الأَزْدي ﵁ -
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ زبیری سے سیدنا ابو الیسر کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ کا مکمل نسب مروی ہے۔
سیدنا عبداللہ بن حوالہ ازدی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر۔
سیدنا عبداللہ بن حوالہ ازدی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر۔