کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: سیدنا سعید بن یربوع مخزومی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حَدَّثَنَا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن الجَهْم، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر قال: سعيد بن يَربُوع بن عَنكَثة بن عامر بن مَخزُوم، ويُكنى أبا هُودٍ، أسلم يوم فتح مكة، وشَهِدَ مع رسول الله ﷺ حُنينًا، وأعطاه رسول الله ﷺ من غنائم حُنينٍ خمسين بعيرًا.
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر سے روایت ہے کہ سعید بن یربوع بن عنکثہ بن عامر بن مخزوم، جن کی کنیت ابو ہود تھی، فتح مکہ کے دن اسلام لائے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ حنین میں شرکت کی اور رسول اللہ ﷺ نے انہیں حنین کے غنائم میں سے پچاس اونٹ عطا فرمائے۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6191
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6191] [ترقيم الشركة 6131]
قال محمد بن عمر: سمعتُ عبدَ الله بن جعفر يقول: جاء عمرُ بن الخطّاب إلى منزل سعيد بن يَربُوع، فعزّاه بذهاب بصرِه وقال: لا تَدَعِ الجمعةَ ولا الصلاةَ في مسجد رسول الله ﷺ قال: ليس لي قائدٌ، قال: نحن نَبعثُ إِليك بقائدٍ، قال: فبَعَثَ إليه بغلامٍ من السَّبْي (1). قال (2): وتُوفِّي سعيدُ بن يَربُوع بالمدينة سنة أربع وخمسين، وكان يومَ توفِّي ابنَ مئةٍ وعشرين سنة.
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے عبداللہ بن جعفر کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سعید بن یربوع کے گھر تشریف لائے اور ان کی بینائی چلے جانے پر ان سے تعزیت کی اور فرمایا: ”آپ جمعہ اور رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں نماز باجماعت ادا کرنا نہ چھوڑا کریں،“ انہوں نے عرض کیا: ”میرا کوئی لانے والا (رہنما) نہیں ہے،“ تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم آپ کے لیے ایک رہنما بھیج دیں گے،“ چنانچہ انہوں نے جنگی قیدیوں میں سے ایک غلام ان کی خدمت کے لیے بھیج دیا۔ راوی کہتے ہیں کہ سعید بن یربوع رضی اللہ عنہ کی وفات 54 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی اور وفات کے وقت ان کی عمر ایک سو بیس سال تھی۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6192
درجۂ حدیث محدثین: إسناده معضل
تخریج حدیث «إسناده معضل، فعبد الله بن جعفر» [ترقيم الرساله 6192] [ترقيم الشركة 6131/1]
حَدَّثَنَا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حَدَّثَنَا مُصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: مات سعيدُ بن يربوع بن عَنكَثة بن عامر المخزومي سنة خمس وخمسين وهو ابن مئةٍ وثمانَ عشرةَ سنة، قال مصعب: وكان اسمُه صُرْمًا (3) في الجاهلية، فسمَّاه رسول الله ﷺ سعيدًا، واسم أُمِّه هِند. ذكرُ مناقب أبي اليَسَر كعب بن عمرو الأنصاري ﵁ -
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ سعید بن یربوع بن عنکثہ مخزومی کی وفات 55 ہجری میں ہوئی جبکہ وہ ایک سو اٹھارہ سال کے تھے، مصعب کہتے ہیں کہ دورِ جاہلیت میں ان کا نام ”صرم“ تھا تو رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام بدل کر ”سعید“ رکھ دیا، اور ان کی والدہ کا نام ہند تھا۔
سیدنا ابو الیسر کعب بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6193
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6193] [ترقيم الشركة 6132]