حدیث نمبر: 6193
حَدَّثَنَا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حَدَّثَنَا مُصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: مات سعيدُ بن يربوع بن عَنكَثة بن عامر المخزومي سنة خمس وخمسين وهو ابن مئةٍ وثمانَ عشرةَ سنة، قال مصعب: وكان اسمُه صُرْمًا (3) في الجاهلية، فسمَّاه رسول الله ﷺ سعيدًا، واسم أُمِّه هِند. ذكرُ مناقب أبي اليَسَر كعب بن عمرو الأنصاري ﵁ -
حافظ طلحہ بابر

مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ سعید بن یربوع بن عنکثہ مخزومی کی وفات 55 ہجری میں ہوئی جبکہ وہ ایک سو اٹھارہ سال کے تھے، مصعب کہتے ہیں کہ دورِ جاہلیت میں ان کا نام ”صرم“ تھا تو رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام بدل کر ”سعید“ رکھ دیا، اور ان کی والدہ کا نام ہند تھا۔
سیدنا ابو الیسر کعب بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6193
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6193] [ترقيم الشركة 6132]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) الصُّرم: اسم للقطيعة بين الرجلين.
نوٹ / توضیح: 'الصُّرم' سے مراد دو آدمیوں کے درمیان تعلق ختم ہونا یا قطع تعلقی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6193 سے ماخوذ ہے۔