کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: چار صحابہ ایسے ہیں جنہوں نے اپنے والدین کے ساتھ اسلام قبول کیا، ان کے سوا کوئی نہیں سوائے ابو بکر رضی اللہ عنہ کے
أخبرني أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن يحيى، حَدَّثَنَا محمد بن سليمان بن فارس، حَدَّثَنَا محمد بن إسماعيل، حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن شَيْبة، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله بن عبد الرحمن بن القاسم بن محمد بن أبي بكر الصِّديق، عن موسى بن عُقبةَ قال: ما نَعلمُ في الإسلام أربعةً أَدرَكوا النَّبِيَّ ﷺ الآباءَ مع الأبناءِ إِلَّا أبو قُحافةَ، وأبو بكر، وعبدُ الرحمن بن أبي بكر، وأبو عَتِيق محمد بن عبد الرحمن بن أبي بكر (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6008 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6008 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
موسیٰ بن عقبہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم اسلام میں ایسی چار نسلوں کو نہیں جانتے جنہوں نے (بطورِ صحابی) نبی کریم ﷺ کا ادراک کیا ہو یعنی باپ کے ساتھ بیٹے (اور آگے ان کی اولاد) سوائے ابوقحافہ، ابوبکر، عبدالرحمن بن ابی بکر اور ابوعتیق محمد بن عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنهم کے۔
أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حَدَّثَنَا موسى بن زكريا التُّسْتَري، حَدَّثَنَا خَليفة بن خيّاطٍ قال: ماتَ عبد الرحمن بن أبي بكر الصِّدِّيق فُجاءةً (2).
حافظ طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط سے روایت ہے کہ سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات اچانک ہوئی۔
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل الشَّعراني، حَدَّثَنَا جَدِّي، حَدَّثَنَا نُعَيم بن حمّاد، حَدَّثَنَا محمد بن ثَوْر، عن مَعمَر، عن الزُهْري، عن سعيد بن المسيّب قال: ما تُعُلِّقَ على عبد الرحمن بن أبي بكر بكِذْبةٍ في الإسلام (3).
حافظ طلحہ بابر
سعید بن مسیب سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں اسلام لانے کے بعد کبھی کسی جھوٹ کا کوئی سراغ نہیں ملا۔