کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا سہل بن حنیف انصاری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان، ان کی کنیت ابو ثابت تھی
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، في تسمية من شهد بدرًا مع رسول الله ﷺ من بني ضُبَيعة: سهلُ بن حُنَيف بن واهِب بن غَنْم بن ثعلبة بن مَجْدَعة بن الحارث بن عَمرو، وعمرٌو الذي يُقال له: بخْرج (2).
حافظ طلحہ بابر
ابن اسحاق سے ان صحابہ کے ناموں کے متعلق روایت ہے جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوہ بدر میں شرکت کی تھی، وہ بنو ضبیعہ کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ ان میں سیدنا سہل بن حنیف بن واہب بن غنم بن ثعلبہ بن مجدعہ بن حارث بن عمرو شامل تھے، اور یہ وہی عمرو ہیں جنہیں ”بخرج“ کہا جاتا ہے۔
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد البغدادي، حدثنا أبو عُلَاثة محمد بن عمرو بن خالد المصري، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسود، عن عُرْوة، في تسمية من شهد بدرًا من الأنصار: سهل بن حُنيف بن واهِب بن عُكيم بن ثعلبة بن مَجْدَعة بن الحارث بن عمرو. وزَعَموا أنه يقال له: بَحْرَج.
حافظ طلحہ بابر
عروہ سے ان انصاری صحابہ کے ناموں کے متعلق روایت ہے جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے، ان میں سیدنا سہل بن حنیف بن واہب بن عکیم بن ثعلبہ بن مجدعہ بن حارث بن عمرو شامل ہیں، اور لوگوں کا خیال ہے کہ ان (عمرو) کو ”بحرج“ کہا جاتا ہے۔
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الإمام، أخبرنا إسماعيل بن قُتَيبة، حدثنا محمد بن عبد الله بن نُمير، قال سهل بن حُنَيف بن واهِب بن عُكَيم بن ثَعلَبة، أبو ثابت، مات بالكوفة سنة ثمانٍ وثلاثين، وصلَّى عليه عليُّ بن أبي طالب.
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سہل بن حنیف بن واہب جن کی کنیت ابو ثابت تھی، سن 38 ہجری میں کوفہ میں وفات پا گئے اور امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن عُبيد الله المُنادِي، حدثنا يونس بن محمد بن المُؤدِّب، حدثنا عبد الواحد بن زياد، حدثنا عثمان بن حَكِيم، حدثتنا الرَّبَاب جدّتي، عن سهل بن حُنَيف، قال: مَرَرْتُ بسَيلٍ، فدَخَلتُ فاعْتَسَلتُ فيه، فخرجتُ منه مَحمُومًا، فنُمِيَ ذلك إلى النبيِّ ﷺ، فقال: "مُرُوا أبا ثابتٍ فلْيتصَدَّقُ (1) " (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5733 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5733 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میرا گزر ایک برساتی نالے سے ہوا تو میں اس میں داخل ہو کر غسل کرنے لگا، جب وہاں سے نکلا تو مجھے بخار ہو گیا، یہ بات نبی کریم ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابو ثابت کو حکم دو کہ وہ صدقہ کریں۔“