کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی ہجرت سیدہ اُمِّ سلمہ اور سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہما کے ساتھ ہوئی
وأخبرنا أبو جعفر، حدثنا المِقدامُ بن داود الرُّعَيني، حدثنا خالد بن نِزَار، حدّثنا عمر بن قيس، عن عطاء بن أبي رَبَاح، قال: هاجَرَ أبو سَلَمة وأمُّ سلَمة، وخرج معهم عمّار بن ياسِر، وكان حليفًا لهم (2).
حافظ طلحہ بابر
عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے کہ سیدنا ابو سلمہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما نے ہجرت کی تو ان کے ساتھ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بھی نکلے، اور وہ ان کے حلیف تھے۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5753
درجۂ حدیث محدثین: إسناده تالفٌ
تخریج حدیث «إسناده تالفٌ، عمر بن قيس» [ترقيم الرساله 5753] [ترقيم الشركة 5699]
أخبرني محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا محمد بن إسحاق الثَّقَفي، حدثنا عُبيد الله بن سعد الزُّهري، حدثنا يعقوب بن إبراهيم، عن أبيه، قال: بَلَغَنا أنَّ عمارَ بنَ ياسرٍ قال: كنت تِرْبًا لرسولِ الله ﷺ، لم يكن أقربَ به سِنًّا مني (1).
حافظ طلحہ بابر
یعقوب بن ابراہیم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں: ہمیں یہ خبر پہنچی ہے کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کا ہم عمر تھا، آپ ﷺ کی عمر مبارک کے مجھ سے زیادہ قریب کوئی اور نہیں تھا (یعنی ہم دونوں کی پیدائش ایک ہی زمانے کی ہے)۔“
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5754
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5754] [ترقيم الشركة 5700]