کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ کی وفات شام میں سن بیس ہجری میں ہوئی
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا أبو بكر محمد بن النضر بن سَلَمة الجارُودي، حدثنا إبراهيم بن سعيد الجَوهَري، قال: حدثني محمد بن عمر الواقِديّ، عن شُيوخه، أنهم قالوا عِياض بن غَنْم بن زُهير بن أبي شَدّاد بن ربيعة بن هِلال بن أُهَيب بن ضَبّة بن الحارث بن فِهْر، أسلم قبل الحُدَيبِيَة، وشهدَ الحُدَيبِيةَ مع رسول الله ﷺ، وكانت عندَه أم الحَكَم بنت أبي سفيان بن حَرْب، فلما حَضَرَت أبا عُبيدةَ بن الجرّاح الوفاةُ استخلف عِياضًا على ما كان يليه، وكان عياضٌ رجلًا صالحًا، فلما نُعيَ إلى عمرَ أبو عُبيدةَ أكثر الاستِرجاعَ والترحُّم عليه، وقال: لا يَسُدُّ مَسدَّك أحدٌ، وسأل مَن استَخلَف على عَمَله، فقالوا: عِياض بن غَنْم، فأقرَّه وكتَبَ إليه: إني قد وَلَّيْتك ما كان أبو عُبيدة بن الجَرّاح يَلِيه، فاعمل بالذي يَحِقُّ الله عليك فمات عِياضٌ يومَ ماتَ وما له مالٌ ولا عليه دَينٌ لأحدٍ، وتوفي بالشام سنة عِشرين وهو ابن سِتّين سنة (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5267 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر واقدی اپنے شیوخ سے روایت کرتے ہیں کہ عیاض بن غنم بن زہیر (پورا نسب ذکر کیا) صلح حدیبیہ سے پہلے اسلام لائے اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حدیبیہ میں شریک ہوئے، ان کے نکاح میں ابو سفیان بن حرب کی صاحبزادی ام حکم تھیں، جب سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے عیاض کو اپنا نائب مقرر کیا، عیاض ایک انتہائی نیک انسان تھے، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ابو عبیدہ کی وفات کی خبر ملی تو انہوں نے کثرت سے کلمہ استرجاع پڑھا اور فرمایا: ”تمہاری جگہ کوئی دوسرا پُر نہیں کر سکتا“، پھر انہوں نے پوچھا کہ ابو عبیدہ نے اپنا نائب کسے بنایا ہے؟ بتایا گیا کہ عیاض بن غنم کو، تو عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں برقرار رکھا اور لکھا: ”میں نے تمہیں ان علاقوں کا والی مقرر کیا ہے جن کے ابو عبیدہ بن جراح والی تھے، لہٰذا تم وہی کام کرنا جو اللہ کے نزدیک برحق ہے“، چنانچہ عیاض کی وفات اس حال میں ہوئی کہ ان کے پاس نہ تو کوئی مال تھا اور نہ ہی ان پر کسی کا قرض، ان کی وفات سنہ 20 ہجری میں شام میں ہوئی اور اس وقت ان کی عمر ساٹھ برس تھی۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5349
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5349] [ترقيم الشركة 5304] [ترقيم العلميه 5267]
أخبرني أحمد بن يعقوب، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خَليفة بن خَيّاط، قال: مات عِياض بن غَنْم سنةَ عشرين (2).
حافظ طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط بیان کرتے ہیں کہ عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ کی وفات سنہ 20 ہجری میں ہوئی۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5350
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5350] [ترقيم الشركة 5305]