حدثنا أبو عبد الله بن بُطَّة، حدثنا الحَسن، حدثنا الحُسين، حدثنا محمد بن عُمر، قال: وخالدُ بن عُرْفُطة بن أَبرَهةَ بن سِنان (2) بن صَيفِي (3) بن هَيْلَة (4) بن عبد الله بن غَيلان بن أسلُم (5) بن عُذْرة، حَلِيف بني زُهْرة، وكان سعدُ بن أبي وقَّاص سعدُ بن أبي وقَّاص ولَّاه القادسيةَ.
حافظ طلحہ بابر
خالد بن عرفطہ بن ابرہہ بن سنان (ان کا مکمل نسب یہ ہے)، یہ بنو زہرہ کے حلیف تھے اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے انہیں جنگِ قادسیہ کے موقع پر (اپنا نائب اور) حاکم مقرر کیا تھا۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو البَخْتَري، حدثنا محمد بن بشر العَبْدي، عن زكريا بن أبي زائدة، عن خالد بن سَلَمة، عن مُسلم مولى خالد بن عُرْفطة: أنَّ خالد بن عُرفُطةَ قال للمُختار: هذا رجلٌ كذَّابٌ، فلقد سمعتُ رسولَ الله ﷺ يقول: "مَن كَذَبَ عَليَّ متعمِّدًا، فليتبّوَّأْ مَقعَدَه من النار" (1).
حافظ طلحہ بابر
خالد بن عرفطہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام مسلم سے روایت ہے کہ خالد بن عرفطہ نے مختار (ثقفی) کے بارے میں فرمایا: یہ شخص بہت بڑا جھوٹا ہے، اور یقیناً میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔“