کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا عباد بن بشر بن وقش اشہلی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
أخبرني محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا محمد بن إسحاق الثَّقفي، حدثنا عُبيد الله بن سعْد (2)، حدثنا يعقوب بن إبراهيم، حدثنا أبي، عن صالح، عن ابن شِهاب، عن عُرْوة بن الزُّبَير، قال: قُتل مَعْنُ بن عَديّ باليَمامة يومَ مُسيلِمة الكَذّاب. ذكرُ مناقب عَبّاد بن بِشْر بن وَقْش الأَشْهَلي ﵁ -
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معن بن عدی رضی اللہ عنہ مسیلمہ کذاب کے خلاف جنگِ یمامہ کے موقع پر شہید ہوئے۔
سیدنا عباد بن بشر بن وقش اشہلی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر:
سیدنا عباد بن بشر بن وقش اشہلی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر:
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفَضل الشَّعْراني، حدثنا جَدّي، حدثنا إبراهيم بن المُنذر، قال: كان عَبّادُ بن بِشْر بن وَقْشٍ أَحدَ بني عبد الأشهل يُكنى أبا بِشْر، ويُقال: أبا الرَّبيع (1).
حافظ طلحہ بابر
ابراہیم بن منذر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباد بن بشر بن وقش رضی اللہ عنہ بنو عبد الاشہل کے فرد تھے، ان کی کنیت ابوبشر تھی اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کی کنیت ابوالرَّبیع تھی۔
وحدثنا أبو عبد الله بن بُطّة، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر، قال: عباد بن بِشْر بن وَقْش بن زُغْبة بن زَعُوراءَ بن عبد الأشهل، يُكنى أبا بِشْر - وقال عبد الله بن محمد بن عُمارة: كان يكنى أبا الربيع - أسلم بالمدينة على يدَي مصعب بن عُمير، وذلك قبل إسلام سعد بن مُعاذ، وشهد عبّاد بن بشر بدرًا، وكان فيمن قَتَل كعبَ بن الأشْرف، وشهد أيضًا أحدًا والخندقَ والمَشاهدَ مع رسول الله ﷺ، وشهد أيضًا يوم اليمامة، وكان له يومئذٍ بلاءٌ وغَناءٌ ومباشرة للقتال، حتى قُتل يومئذٍ شهيدًا، وذلك سنة ثِنتي عشرةً، وهو ابن خمس وأربعين سنة (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5015 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5015 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباد بن بشر بن وقش رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوبشر تھی، جبکہ عبداللہ بن محمد بن عمارہ کے بقول ان کی کنیت ابوالرَّبیع تھی، انہوں نے مدینہ منورہ میں سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور یہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے سے پہلے کی بات ہے، سیدنا عباد بن بشر رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور کعب بن اشرف کو قتل کرنے والوں میں شامل تھے، انہوں نے احد، خندق اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تمام غزوات میں شرکت کی، نیز وہ جنگِ یمامہ میں بھی شریک تھے جہاں انہوں نے قتال میں عظیم جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا یہاں تک کہ اسی دن شہید ہو گئے، ان کی شہادت سن 12 ہجری میں ہوئی اور اس وقت ان کی عمر پینتالیس برس تھی۔