کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
أخبرنا أبو بكر بن أبي دارِم الحافظُ بالكوفة، حَدَّثَنَا أحمد بن موسى بن إسحاق التَّمِيمي بالكوفة، حَدَّثَنَا العلاء بن عمرو الحَنَفي، حَدَّثَنَا إبراهيم بن يوسف بن أبي إسحاق السَّبيعي، عن أبيه، عن أبي إسحاق، عن جَبَلة بن حارثة أخي زيد بن حارثة، قال: أُهدي للنبيِّ ﷺ رَحْلانِ (2)، فأخذَ أحدهما، وأعطى زيدًا الآخَر (3). صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. ذكرُ مناقب بِشْر بن البَراء بن مَعْرُورٍ ﵁ -
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4963 - على شرط البخاري ومسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4963 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
زید بن حارثہ کے بھائی جبلہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں دو پالان (سوار ہونے کی زینیں) ہدیہ پیش کی گئیں، تو آپ ﷺ نے ایک خود رکھ لی اور دوسری زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو عطا فرما دی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا أحمد بن عبد الجبار، حَدَّثَنَا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، في تسمية من شهد بدرًا من بني سَلِمة ثم من بني عَدِيّ بن غَنْم بن سَلِمة: بِشْرُ بن البَراء بن مَعْرُورِ بن صَخْر بن خَنْساء.
حافظ طلحہ بابر
(بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ کے مناقب کا تذکرہ) ابن اسحاق سے بنو سلمہ اور پھر بنو عدی بن غنم بن سلمہ کے ان جلیل القدر صحابہ کے ناموں کے متعلق روایت ہے جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوہ بدر میں شرکت کی تھی: (ان میں) بشر بن براء بن معرور بن صخر بن خنساء رضی اللہ عنہ شامل تھے۔