حدیث نمبر: 5030
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا أحمد بن عبد الجبار، حَدَّثَنَا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، في تسمية من شهد بدرًا من بني سَلِمة ثم من بني عَدِيّ بن غَنْم بن سَلِمة: بِشْرُ بن البَراء بن مَعْرُورِ بن صَخْر بن خَنْساء.
حافظ طلحہ بابر

(بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ کے مناقب کا تذکرہ) ابن اسحاق سے بنو سلمہ اور پھر بنو عدی بن غنم بن سلمہ کے ان جلیل القدر صحابہ کے ناموں کے متعلق روایت ہے جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوہ بدر میں شرکت کی تھی: (ان میں) بشر بن براء بن معرور بن صخر بن خنساء رضی اللہ عنہ شامل تھے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5030
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5030] [ترقيم الشركة 4995]