کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: سیدنا عبیدہ بن حارث بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ کے مناقب میں سے — سیدنا عبیدہ بن حارث رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن سعد، عن محمد بن عُمر، قال: أولُ لِواءٍ عَقَدَه رسول الله ﷺ لحمزةَ بن عبد المطّلب، ثم لواء عُبيدة بن الحارث بن عبد المُطّلب إلى رابغٍ بين الجُحْفةِ وقُدَيدٍ (1).
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر سے روایت ہے کہ پہلا جھنڈا جو رسول اللہ ﷺ نے تیار کیا وہ حمزہ بن عبدالمطلب کے لیے تھا، پھر عبیدہ بن حارث بن عبدالمطلب کا جھنڈا رابغ کی طرف روانہ کیا گیا جو جحفہ اور قدید کے درمیان ہے۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 4922
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 4922] [ترقيم الشركة 4889]
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، قال: حدثني يزيد بن رُومان، عن عُرْوة وغيره من عُلمائنا، عن عبد الله بن عبّاس؛ ذَكَر حديث المُبارزة، وأنَّ عُتبة بن ربيعة قَتَل عُبيدةَ بن الحارث بمُبارَزة، ضربه عُتبةُ على ساقِه فقطَعها، فحمله رسولُ الله ﷺ، فماتَ بالصفراءِ مُنصَرَفَه من بدرٍ، فدفنَه هنالِك (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4862 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے مبارزہ (دو بدو لڑائی) کا ذکر کیا کہ عتبہ بن ربیعہ نے عبیدہ بن حارث کو مقابلے میں قتل کیا، عتبہ نے ان کی پنڈلی پر ضرب لگائی جس سے وہ کٹ گئی، پھر رسول اللہ ﷺ نے انہیں اٹھوایا، پس وہ بدر سے واپسی پر مقامِ صفراء میں وفات پا گئے اور وہیں دفن کیے گئے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 4923
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق.» [ترقيم الرساله 4923] [ترقيم الشركة 4890] [ترقيم العلميه 4862]