کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات کا بیان اور اس کے وقت میں اختلاف
أخبرنا أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن يحيى المُزكّي وأبو الحسين بن يعقوب الحافظ، قال: احدثنا محمد بن إسحاق بن إبراهيم، قال: سمعت عبد الله بن محمد بن سليمان بن جعفر الهاشمي يذكُر، عن أبيه، عن جده، قال: وُلِدَت فاطمة سنةَ إحدى وأربعين من مولد رسول الله ﷺ (1). [ذكر وفاة فاطمة ﵂ والاختلاف في وقته]
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن محمد بن سلیمان ہاشمی اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ولادت رسول اللہ ﷺ کی ولادت کے 41 ویں سال میں ہوئی۔
حدثنا أبو عبد الله محمد بن أحمد بن بُطة، حدثنا الحسن بن الجهم الأصبهاني، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر، قال: تُوفّيت فاطمة بنت محمد ﷺ لثلاث ليال خَلَون من شهر رمضان، وهي ابنةُ تسع وعشرين سنة أو نحوها. وقد اختُلِف في وقت وفاتِها، فرُوي عن أبي جعفر محمد بن علي، أنه قال: توفيت فاطمة بعد النبي ﷺ بثلاثة أشهر. وأما عائشة فإنها قالت فيما روي عنها: إنها تُوفّيت بعد النبي ﷺ بستة أشهر. وأما عبد الله بن الحارث فإنه قال فيما روى يزيد بن أبي زياد عنه قال: تُوفّيتْ فاطمة بعد رسول الله ﷺ بثمانية أشهر.
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر واقدی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات 3 رمضان المبارک کو ہوئی، اس وقت ان کی عمر 29 برس یا اس کے لگ بھگ تھی، اور ان کی وفات کے وقت کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے؛ ابو جعفر محمد بن علی سے مروی ہے کہ فاطمہ کی وفات نبی کریم ﷺ کے تین ماہ بعد ہوئی، جبکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ان کا انتقال نبی کریم ﷺ کے چھ ماہ بعد ہوا، اور عبداللہ بن حارث سے مروی ہے کہ ان کا انتقال رسول اللہ ﷺ کے آٹھ ماہ بعد ہوا۔
قال محمد بن عمر: وقد حدثنا معمرٌ، عن الزُّهْري، عن عُرُوة، عن عائشة. وحدثنا ابن جُريج، عن الزُّهري، عن عُروة (2): أنَّ فاطمة توفيت بعد النبي ﷺ بستة أشهر. قال محمد بن عمر: وهذا الثبَتُ عندنا (3)
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر کہتے ہیں کہ ہمیں زہری نے عروہ کے واسطے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت بیان کی ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال نبی کریم ﷺ کے چھ ماہ بعد ہوا، محمد بن عمر کہتے ہیں کہ ہمارے نزدیک یہی بات ثابت اور مستند ہے۔