کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: آیت ”یہ دو فریق ہیں جنہوں نے اپنے رب کے بارے میں جھگڑا کیا“ کی تفسیر
حدثنا أبو عبد الله الحافظ، أخبرنا أبو عبد الرحمن أحمد (4) بن شعيب الفقيه بمصر، حدثنا سعيد بن يحيى الأُمَوي، حدثني أَبي، حدثني سفيان بن سعيد الثَّوْري، عن أبي هاشم الواسطي، أظنُّه عن أبي مِجلَز، عن قيس بن عُبَاد، عن علي بن أبي طالب أنه قال: ﴿هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ﴾ [الحج: 19]، قال: نَزَلَت فينا وفي الذين بارَزُوا يومَ بدرٍ، عُتْبةَ وشَيْبةَ والوليدِ (1).
هذا حديث صحيح الإسناد عن علي، وقد اتَّفق الشيخانِ على إخراجه من حديث الثَّوري:
هذا حديث صحيح الإسناد عن علي، وقد اتَّفق الشيخانِ على إخراجه من حديث الثَّوري:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ﴾ [سورة الحج: 19] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: یہ آیت ہمارے اور ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی جنہوں نے جنگ بدر کے دن (میدانِ کارزار میں) دست بدست مقابلہ کیا تھا، یعنی (مسلمانوں کی جانب سے ہم اور کفار کی جانب سے) عتبہ، شیبہ اور ولید۔
یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی صحیح الاسناد ہے، اور شیخین نے اسے امام ثوری کی روایت سے نقل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی صحیح الاسناد ہے، اور شیخین نے اسے امام ثوری کی روایت سے نقل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
كما حدَّثَناه أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق، أخبرنا وَكيع، حدثنا سفيان، عن أبي هاشم الرُّمّاني يحيى بن دينار الواسطي، عن أبي مِجلَز لاحق بن حُمَيد السَّدُوسي، عن قيس بن عُبَاد قال: سمعتُ أبا ذرٍّ يُقسِم لنَزَلَت هذه الآية في هؤلاء الرَّهْط الستة يومَ بدر: عليٌّ وحمزةُ وعُبيدة، وشَيْبةُ وعُتْبةُ ابنا رَبِيعة والوليدُ بن عُتْبة؛ ﴿هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ﴾ إلى قوله: ﴿نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ﴾ [الحج: 19 - 25] (2). وقد تابع سليمانُ التَّيْمِيُّ أبا هاشم على روايته عن أبي مِجلَز عن قيسٍ عن علي مثلَ الأول:
حافظ طلحہ بابر
قیس بن عباد بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو قسم کھا کر یہ کہتے ہوئے سنا کہ یہ آیت جنگ بدر کے دن ان چھ افراد کے گروہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی: (اہلِ ایمان میں سے) علی، حمزہ اور عبیدہ رضی اللہ عنہم، اور (کفار میں سے) شیبہ بن ربیعہ، عتبہ بن ربیعہ اور ولید بن عتبہ؛ (ارشاد باری تعالیٰ ہے): ﴿هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ﴾ [سورة الحج: 19] سے لے کر اللہ کے اس فرمان ﴿نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ﴾ [سورة الحج: 25] تک۔