کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: جو عورت ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرے اس کا نکاح باطل ہے
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المَحبُوبي بمَرْو، حدثنا محمد بن معاذ. وأخبرنا عبد الرحمن بن حَمْدان الجَلّاب بهَمَذان، حدثنا محمد بن الجَهْم السِّمَّري؛ قالا: حدثنا أبو عاصم الضحّاك بن مَخْلد، حدثنا ابن جُرَيج، قال: سمعت سليمان بن موسى يقول: حدثنا الزُّهْري، قال: سمعتُ عُروة يقول: سمعت عائشةَ تقول: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول: "أيُّما امرأةٍ نَكَحَتْ بغير إذن وليِّها، فنِكاحُها باطِلٌ، فنِكاحُها باطِلٌ، فنِكاحُها باطِلٌ، فإن أصابها فلها مهرُها بما أصابها، وإن تَشاجَرُوا، فالسلطانُ وَليُّ مَن لا وَليَّ له" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد تابع أبا عاصم على ذكر سماع ابنِ جُرَيج من سليمان بن موسى وسماع سليمان بن موسى من الزُّهْري: عبد الرزاق بن همّام ويحيى بن أيوب وعبد الله بن لَهِيعة وحَجّاج بن محمد المِصِّيصي. أما حديث عبد الرزاق:

حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس کسی عورت نے اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا، تو اس کا نکاح باطل ہے، اس کا نکاح باطل ہے، اس کا نکاح باطل ہے، پس اگر شوہر نے اس سے صحبت کر لی ہو تو اس صحبت کی وجہ سے عورت مہر کی حقدار ہے، اور اگر اولیاء آپس میں جھگڑا کریں تو جس کا کوئی ولی نہ ہو اس کا ولی سلطان (حکمران) ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس میں ابن جریج کا سلیمان بن موسیٰ سے اور سلیمان کا زہری سے سماع کی متابعت عبدالرزاق بن ہمام، یحییٰ بن ایوب، عبداللہ بن لہیعہ اور حجاج بن محمد مصیصی نے کی ہے۔

فحدَّثَنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا أحمد بن سلمة ومحمد بن شاذان. وحدثنا أبو علي الحافظ، حدثنا عبد الله بن محمد؛ قالوا: حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا ابن جُرَيج، أخبرني سليمان بن موسى، أنَّ الزُّهْري أخبره، أنَّ عُرْوة بن الزُّبَير أخبره، أنَّ عائشة أخبرته عن رسول الله ﷺ، نحوَه (1). وأما حديث يحيى بن أيوب:
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کرتی ہیں۔