کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: محبت کرنے والوں کے لیے نکاح جیسا کوئی عمل نہیں دیکھا گیا
أخبرني إبراهيم بن فِراس الفقيه بمكة، حدثنا بكر بن سهْل الدِّمياطي، حدثنا عبد الله بن يوسف، حدثنا محمد بن مسلم الطائفيُّ، عن إبراهيم بن مَيْسَرة، عن طاووس، عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ: "لم يُرَ للمتحابَّين مِثلُ التزوُّج" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، لأنَّ سفيان بن عُيينة ومعمر بن راشد أوقفاهُ عن إبراهيم بن ميسرة عن ابن عباس (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، لأنَّ سفيان بن عُيينة ومعمر بن راشد أوقفاهُ عن إبراهيم بن ميسرة عن ابن عباس (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”محبت کرنے والوں کے لیے نکاح جیسا کوئی (بہترین) حل نہیں دیکھا گیا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، کیونکہ سفیان بن عیینہ اور معمر بن راشد نے اسے ابراہیم بن میسرہ سے موقوفاً روایت کیا ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، کیونکہ سفیان بن عیینہ اور معمر بن راشد نے اسے ابراہیم بن میسرہ سے موقوفاً روایت کیا ہے۔
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا يحيى بن سعيد، حدثنا ابن عَجْلان، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ قال: "ثلاثةٌ حقٌّ على الله أن يُعِينَهم: المجاهدُ في سبيل الله، والناكحُ يريد أن يَستعِفَّ، والمكاتَبُ يريدُ الأداءَ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2678 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2678 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تین شخص ایسے ہیں جن کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ کرم پر لازم کر لیا ہے: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، نکاح کرنے والا جو (شادی کے ذریعے) پاکدامنی کا ارادہ رکھتا ہو، اور وہ مکاتب غلام جو (اپنی آزادی کے لیے رقم کی) ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔