أخبرني أحمد بن محمد العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا عبد الله بن صالح، حدثنا يحيى بن أيوب، عن يحيى بن سعيد، عن عطاء بن يَسَار، عن عبد الله بن عمرو بن العاص، أنه قال: قال رسول الله ﷺ: "غزوةٌ في البحر خيرٌ من عشر غَزَوات في البَرِّ، ومن أجازَ البحرَ، فكأنما أجازَ الأوديةَ كلَّها، والمائدُ فيه كالمُتشَحِّط في دَمِه" (2).
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2634 - على شرط البخاري
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2634 - على شرط البخاري
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سمندر میں ایک بار جہاد کرنا خشکی کے دس جہادوں سے بہتر ہے، اور جس نے سمندر عبور کیا گویا اس نے تمام وادیاں پار کر لیں، اور سمندر میں (موجوں کی وجہ سے) سر چکرانے والے کا ثواب اللہ کی راہ میں اپنے خون میں لتھڑنے والے کے برابر ہے۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العدل وبكر بن محمد الصَّيرفي، قالا: حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا أبو الوليد الطَّيالسي، حدثنا ليث بن سعد، عن أبي عَقِيل زُهْرة بن مَعْبَد، عن أبي صالح مولى عثمان بن عفّان، قال: سمعت عثمان بن عفّان، يقول: سمعت النبي ﷺ يقول: "رِبَاطُ يومٍ في سبيل الله خيرٌ من ألف يومٍ فيما سِواه" (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2635 - صحيح
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2635 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”اللہ کی راہ میں ایک دن کی سرحد پر پہرہ داری (رباط) اس کے علاوہ ہزار دنوں (کی عبادت) سے بہتر ہے۔“
وأخبرني أحمد بن محمد العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا عبد الله بن صالح، حدثني الليث، عن زُهرة بن مَعْبَد، أنه سمع أبا صالح يقول: سمعت عثمان بن عفان، وهو بمنًى يقول: إني أحدِّثُكم حديثًا لم أكن حدَّثْتُكُموه قطُّ، إني سمعت رسول الله ﷺ يقول: "رِباطُ يومٍ في سبيلِ الله خيرٌ من ألفِ يومٍ فيما سواه"، هل بلّغتُكم؟ قالوا: نعم، قال: اللهم اشْهَدْ (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ منیٰ کے مقام پر لوگوں سے بیان کر رہے تھے: میں تمہیں ایک ایسی حدیث سنا رہا ہوں جو میں نے پہلے کبھی نہیں سنائی، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”اللہ کی راہ میں ایک دن کی پہرہ داری اس کے علاوہ ہزار دنوں سے بہتر ہے“، (پھر پوچھا) کیا میں نے تم تک یہ پیغام پہنچا دیا؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں، تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ! تو گواہ رہنا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔