المستدرك على الصحيحين
كتاب قسم الفيء— قرآن پاک سے مالِ غنیمت کی تقسیم کا حکم ثابت ہے
غَزْوَةٌ فِي الْبَحْرِ خَيْرٌ مِنْ عَشْرِ غَزَوَاتٍ فِي الْبَرِّ . باب: سمندر میں ایک غزوہ خشکی کے دس غزوات سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 2668
وأخبرني أحمد بن محمد العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا عبد الله بن صالح، حدثني الليث، عن زُهرة بن مَعْبَد، أنه سمع أبا صالح يقول: سمعت عثمان بن عفان، وهو بمنًى يقول: إني أحدِّثُكم حديثًا لم أكن حدَّثْتُكُموه قطُّ، إني سمعت رسول الله ﷺ يقول: "رِباطُ يومٍ في سبيلِ الله خيرٌ من ألفِ يومٍ فيما سواه"، هل بلّغتُكم؟ قالوا: نعم، قال: اللهم اشْهَدْ (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ منیٰ کے مقام پر لوگوں سے بیان کر رہے تھے: میں تمہیں ایک ایسی حدیث سنا رہا ہوں جو میں نے پہلے کبھی نہیں سنائی، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”اللہ کی راہ میں ایک دن کی پہرہ داری اس کے علاوہ ہزار دنوں سے بہتر ہے“، (پھر پوچھا) کیا میں نے تم تک یہ پیغام پہنچا دیا؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں، تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ! تو گواہ رہنا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن كسابقه.
درجۂ حدیث: اس کی سند بھی پچھلی روایت کی طرح "حسن" ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند بھی پچھلی روایت کی طرح "حسن" ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2668 سے ماخوذ ہے۔